Latest News

لکھنؤ میں وزیرِ اعلیٰ کی رہائش گاہ کے قریب واقع نور مسجد سے ہٹوایا گیا لاؤڈ اسپیکر۔

لکھنؤ میں وزیرِ اعلیٰ کی رہائش گاہ کے قریب واقع نور مسجد سے ہٹوایا گیا لاؤڈ اسپیکر۔
لکھنؤ: یوپی کے راجدھانی لکھنؤ میں جمعہ کی صبح اذان کی آواز سے دشواری کی شکایت پر سی ایم کی رہائش گاہ کے قریب واقع وی وی آئی پی علاقے گوتم پلی میں نور مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کو پولیس نے اتار لیا۔ اسی کے ساتھ کچھ فاصلے پر دوسری بڑی مسجد کی آواز کو کم کرایا گیا۔ یہ دونوں مساجد وی وی آئی پی ایریا میں 500 میٹر کے فاصلے پر ہیں۔
مسجد کے امام  نے پولیس سے لاؤڈ سپیکر ہٹانے کی وجہ پوچھی تو افسران نے بتایا کہ اسپیکر کی آواز زیادہ ہے جس سے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔ ڈی سی پی مدھیہ اپرنا رجت کوشک کا کہنا ہے کہ وقتاً فوقتاً  لاؤڈ اسپیکر  کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے۔ اس کے تحت ایک مسجد سے لاؤڈ سپیکر ہٹایا گیا۔ دوسری میں آواز کو دھیما کر کے معیار کے مطابق کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں وزیراعلی کے ساتھ ساتھ کئی وزیروں اور اعلی افسران کی بھی رہائش گاہیں ہیں۔
سپریم کورٹ کے حکم پر یوپی حکومت نے ماضی میں لاؤڈ اسپیکر کے خلاف مہم چلائی تھی۔ اس میں سال 2022 میں 28 اپریل تک یوپی میں مذہبی مقامات سے تقریباً 10 ہزار 923 لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے تھے۔ اس کے ساتھ تقریباً 35 ہزار 221 لاؤڈ اسپیکر کی آواز کو معیار کے مطابق کم کیا گیا۔
اپریل 2022 کے مہینے میں لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے اور معیار کے مطابق آواز چلانے کے لیے خصوصی مہم چلائی گئی تھی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر