Latest News

سہارنپور میں شوہر نے ساس اور بیوی کو زندہ جلا یا، ساس کی موت بیوی شدید طور پر جھلسی، حالت نازک۔

سہارنپور میں شوہر نے ساس اور بیوی کو زندہ جلا یا، ساس کی موت بیوی شدید طور پر جھلسی، حالت نازک۔
سہارنپور: سہارنپور میں بیوی نے شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ ناراض شوہر نے بیوی اور ساس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ جس کی وجہ سے ساس کی موت ہوگئی۔ جبکہ بیوی شدید زخمی ہو گئی۔ معاملہ جنک پوری علاقے کے جنتا روڈ پر واقع کرشندھام کالونی کا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ شاملی کے رہنے والے نتن کمار کی شادی کرشندھام کالونی کی رہنے والی پائل کی بیٹی نکیتا سے ہوئی تھی۔ نتن کافی دنوں سے اپنی بیوی کے ساتھ اپنے سسرال میں رہ رہا تھا۔ جمعہ کو وہ اپنی بیوی کو لے جانے کی بات کر رہے تھے۔ لیکن، ساس پائل نے اس سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد جھگڑا ہوگیا۔ نتن نے پٹرول چھڑک کر گھر کو آگ لگا دی۔ جس کی وجہ سے ساس پائل اور بیوی نکیتا بری طرح جھلس گئیں۔ پائل کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ ملزم نتن اور نکیتا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ایس پی سٹی ابھیمنیو مانگلک نے بتایا کہ ساس کی موت ہوگئی ہے۔ ملزم کی بیوی کی حالت تشویشناک ہے۔ اب اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ملزم سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر