Latest News

گجرات کے وڈودرہ میں فرقہ وارانہ فساد، دیوالی کی شب مسلم اسپتال کے سامنے پٹاخہ پھوڑنے پر تصادم، آتشزنی، پتھرائو، متعدد زخمی، ۱۹؍گرفتار۔

گجرات کے وڈودرہ میں فرقہ وارانہ فساد، دیوالی کی شب مسلم اسپتال کے سامنے پٹاخہ پھوڑنے پر تصادم، آتشزنی، پتھرائو، متعدد زخمی، ۱۹؍گرفتار۔
احمد آباد: گجرات کے ودودرہ میں پیر کی شب ۱۲ بجے پٹاخہ پھوڑنے پر دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ہوگیا۔ معمولی تکرار سے شروع ہونے والے اس جھگڑے میں فریقین نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ کچھ ہی دیر میں حالات اتنے خراب ہو گئے کہ ہجوم نے دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگانا شروع کر دی۔ کہا جا رہا ہے کہ اس دوران ایک طرف سے لوگوں نے پٹرول بموں سے حملہ بھی کیا۔
یہ واقعہ ودودرہ کے پانیگھاٹ علاقے میں مسلم اسپتال کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی۔ خبر کے مطابق ملزموں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کو اسکین کیا جا رہا ہے۔پولیس نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کو کچھ لوگ مسلم ہسپتال کے قریب آتش بازی کر رہے تھے۔ اس دوران جب دوسری طرف کےلوگوں نے اعتراض کیا تو ان کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔بتایا جا رہا ہے کہ اس کے بعد دونوں طرف کے لوگوں نے اپنی اپنی کمیونٹی کے لوگوں کو بلایا اور پھر ان کے درمیان لڑائی اور پتھراؤ شروع ہو گیا۔ اس واقعہ میں ایک درجن کے قریب لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاہم پولیس نے ابھی تک زخمیوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک ۱۹ لوگوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ اس واقعے کے دوران پیٹرول بموں سے حملے بھی ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ہجوم نے کئی دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی ۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے رات بھر مہم چلا کر آگ پر قابو پایا اور امدادی کام کیا۔پولیس حکام کے مطابق تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس کے لیے پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ تمام ٹیمیں مشتبہ جگہوں پر چھاپے مار رہی ہیں۔پولس نے بتایاکہ شرپسندوں نے پہلے اسٹریٹ لائٹ کاٹ دی پھر فساد برپا کیا۔ معلومات کے مطابق پولس کو معاملہ ٹھنڈا کرنےکےلیے طاقت کا استعمال بھی کرنا پڑا، لاٹھی چارج کرکے بھیڑ کو منتشر کیا، واٹر کینن کے استعمال کے ذریعہ انہیں وہاں سے بھگایاگیا۔ فی الحال موقع پر کثیر تعداد میں پولس فورس تعینات ہے، حالات قابو میں ہیں۔ بتادیں کہ اکتوبر مہینے میں ہی ۳ تاریخ کو یہاں فرقہ وارانہ فساد ہوا تھا، شہر کے ساولی ٹائون میں سبزی مارکیٹ مندر کے پاس بجلی کے کھمبے پر دوسرے مذہب کا جھنڈا لگانے کو لے کر دو کمیونٹی آپس میں بھڑ گئی تھی۔ اس سے پہلے ودودرا میں اسکوٹروں کے ٹکر کے معاملے میں بھی دو کمیونٹی میں تصادم ہوا تھا، تب ہنگامہ کے دوران پتھر بازی اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی وہیں گربا کے دوران مسلم نوجوانوں کو کھمبے سے باندھ کر اسلام مخالف نعرے لگانے پر مجبور کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی پٹائی کی گئی تھی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا اور گجرات ہائی کورٹ نے نوٹس لیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر