Latest News

بہار کے چیف سیکریٹری عامر سبحانی سائبر فراڈ کا شکار، اکاؤنٹ سے ہزاروں روپے صاف۔

بہار کے چیف سیکریٹری عامر سبحانی سائبر فراڈ کا شکار، اکاؤنٹ سے ہزاروں روپے صاف۔
پٹنہ: بہار میں سائبر مجرموں کے حوصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ اب وہ بڑے افسروں کو اپنا شکار بنا رہے ہیں۔ اس بار سائبر فراڈ نے بہار کے چیف سکریٹری امیر سبحانی کے اکاؤنٹ سے 90 ہزار روپیے اڑائے ہیں۔پٹنہ سمیت پورے بہار میں سائبر فراڈ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عام آدمی کے علاوے خاص لوگ بھی سائبر مجرموں سے نہیں بچتے۔ تازہ ترین معاملہ بہار کے چیف سکریٹری امیر سبحانی سے متعلق ہے۔ سائبر مجرموں نے جو کارنامہ انجام دیا ہے اس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے۔ اتوار کے روز سائبر مجرموں نے بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی کے اکاؤنٹ سے 90 ہزار روپے اڑا دیے۔ عامر سبحانی نے فوری طور پر ای او یو کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد ای او یو کی ٹیم نے جعلساز کو پکڑ لیا۔واقعے سے متعلق تفصیلات کے مطابق مرکزی عامر سبحانی کے اکاؤنٹ سے 90ہزار روپے نکالے گئے ہیں،انہوں نے فوری ایکشن لیا اور EOU کو اس سے آگاہ کیا۔ بینک اکاؤنٹ میں 90000 روپے بلاک ہو گئے تھے۔ فی الحال مزید کارروائی جاری ہے۔معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اکنامک آفنس یونٹ کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سائبر مجرم کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانے کے بعد فراڈ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ اس معاملے کے بعد دیگر افسران میں ہلچل مچ گئی ہے کہ بہار کے چیف سکریٹری امیر سبحانی کو کس طرح دھوکہ دیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر