Latest News

ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخاب کی تاریخ کا اعلان، ووٹنگ ۱۲ نومبر اور نتائج ۸؍ دسمبر کوجاری کیے جائیں گے: الیکشن کمیشن۔

ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخاب کی تاریخ کا اعلان، ووٹنگ ۱۲ نومبر اور نتائج ۸؍ دسمبر کوجاری کیے جائیں گے: الیکشن کمیشن۔
نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ایک مرحلہ میں انتخاب کرائے جانے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ 12 نومبر کو ہوگا اور نتیجہ 8 دسمبر کو برآمد ہوگا۔ اسمبلی انتخاب سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن 17 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری آج پریس کانفرنس کے دوران دی۔ انھوں نے بتایا کہ ہماچل پردیش اسمبلی انتخاب کے لیے نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر ہے اور 27 اکتوبر تک نامزدگی کے پرچہ کی جانچ کی جائے گی۔ 29 اکتوبر تک امیدوار اپنا نام واپس لے پائیں گے۔ ریاست میں انتخابی عمل پورا کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر ہے۔الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی بتایا کہ ہماچل پردیش میں 55 لاکھ ووٹرس ہیں۔ ان میں 27 لاکھ 80 ہزار مرد اور 27 لاکھ 27 ہزار خواتین حصہ لیں گی۔ انتخاب میں شامل سروس اہلکاروں کی تعداد 67 ہزار 532 ہوگی۔ اس کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی 56001 ہوگی۔ اس کے علاوہ 80 سال سے زیادہ عمر کے 1.22 لاکھ ووٹرس ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 1184 ووٹرس ایسے ہیں، جن کی عمر 100 سال سے زیادہ ہے۔چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ لوگ اپنی حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔ اس کے لیے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دی جائے گی۔ حالانکہ یہ سہولت خصوصی حالات میں ہی ملے گی۔بہرحال، ہماچل پردیش اسمبلی کی مدت کار 8 جنوری 2023 کو ختم ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ ہماچل پردیش اسمبلی کی 68 سیٹوں پر 2017 میں 9 نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ بی جے پی نے اس انتخاب میں 68 میں سے 44 سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔ کانگریس کو 21 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ ایک سیٹ سی پی آئی ایم کو اور بقیہ 2 سیٹیں دیگر کو ملی تھیں۔ بعد ازاں جئے رام ٹھاکر کو وزیر اعلیٰ بنے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر