Latest News

شادی کے وعدہ پر رضامندی سے جنسی تعلقات ریپ نہیں۔

شادی کے وعدہ پر رضامندی سے جنسی تعلقات ریپ نہیں۔
کوچی: کیرالا ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ میں کہا ہے کہ شادی کے جھوٹے وعدے پر عصمت ریزی کا الزام اس وقت ناقابل قبول ہوگا جب خاتون کو یہ معلوم تھا کہ یہ شخص پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کے باوجود اس نے مرد کے ساتھ جنسی تعلقات برقرار رکھے تھے۔ جسٹس کوثر ایڈگاپتھ پر مشتمل بنچ نے یہ فیصلہ صادر کیا اور کہا کہ ایسے جوڑے کے درمیان جنسی تعلقات کو صرف محبت اور جذبات کی بنیاد پر تعلقات قرار دیا جاسکتا ہے، شادی کے جھوٹے وعدے کی بنیاد پر نہیں۔عدالت نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص کسی خاتون سے شادی کے وعدے سے مکر جاتا ہے تو باہمی رضامندی سے قائم کیے گئے جنسی تعلقات تعزیراتِ ہند کی دفعہ 376 کے تحت عصمت ریزی تصور نہیں کیے جائیں گے جب تک کہ یہ ثابت نہ ہوجائے کہ اس شخص نے شادی کا جھوٹا وعدہ کرتے ہوئے ایسے جنسی تعلق کے لیے رضامندی حاصل کی تھی جبکہ اس کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا اور اسے معلوم تھا کہ وہ جھوٹا وعدہ کررہا ہے۔ عدالت نے ایک شخص کی درخواست پر احکام صادر کیے جس نے اپنے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعہ 406، 420 اور 376 کے تحت قابل سزا جرائم کے ارتکاب کا کیس کالعدم کرنے کی گزارش کی تھی۔ استغاثہ نے الزام عائد کیا کہ درخواست گزار نے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے زائد از 9 سال تک ہندوستان اور بیرونِ ملک شکایت گزار کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر