Latest News

ناسک میں اندوہناک بس حادثہ، ۱۲؍ہلاک، ۳۸جھلسے، اسپتال میں علاج جاری، مرکزی وریاستی حکومت کا معاوضے کا اعلان، حادثہ کی جانچ کا حکم۔

ناسک میں اندوہناک بس حادثہ، ۱۲؍ہلاک، ۳۸جھلسے، اسپتال میں علاج جاری، مرکزی وریاستی حکومت کا معاوضے کا اعلان، حادثہ کی جانچ کا حکم۔
ممبئی:(رئیس احمد) ناسک میں سنیچر کی صبح ساڑھے چار بجے مسافروں سے بھری لگژری بس میں آگ لگنے سے ۱۲؍ افراد ہلاک ہوگئے، ۳۸؍ زخمی ہیں ، مہلوکین میں بچہ بھی شامل ہے۔تین لوگوں نے بس سے کود کر اپنی جان بچائی۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔یہ حادثہ اورنگ آباد روڈ پر ناسک کے ناندور ناکا مرچی ہوٹل کے قریب صبح پانچ بجے کے قریب پیش آیا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ٹرک سے زوردار ٹکر ہونے کی وجہ سے بس میں آگ لگی۔ بس ایوت محل سے ممبئی جا رہی تھی، جبکہ ٹرک ناسک سے پونے جا رہا تھا۔بتایاجارہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کام شروع کر دیا۔ حادثے کی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر بس آگ کے شعلوں میں گھری ہوئی ہے اور دھو دھو کر چل رہی ہے۔ٹکر کے بعد بیس منٹ کے اندر پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی۔ حادثے کے بعد ناسک کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس امول تانبے نے کہا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر بس کے سلیپر کوچ کے مسافر تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح ساڑھے چار بجے کے قریب پیش آیا جس کے بعد انہوں نے پولیس اور ایمبولینس کو بلایا۔ وہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے اور حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے دو دو لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا، حادثے میں زخمی ہونے والوں کے لئے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی وزیر دادا بھوسے نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت زخمیوں کے علاج کا خرچ برداشت کرے گی۔وزیر اعلیٰ شندے نے اسپتال پہنچ کر زخمیو ںسے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے حادثے کی جگہ کابھی دورہ کیا اور انتظامی افسران سے تفصیلی جائزہ لیا۔ اس کے بعد ناسک ڈسٹرکٹ اسپتال گئے اور حادثے میں زخمیوں سے ملاقات کی۔ یہ بھی واضح کیا کہ سرکاری خرچے پر علاج کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل کروا کر علاج کیا جائے گا۔حادثے میں جن تین لوگوں نے اپنی جان بچائی اس میں ایک پوجا چوہان بھی شامل ہے، ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے دو بچوں کے ساتھ اس بس سے سفر کررہی تھی، ہم سورہے تھے، تبھی اچانک لوگوں کا شور سنائی دیا، بس کے اگلے حصے میں آگ نظر آئی، اس کے بعد ہم نے کھڑکی سے کود کر اپنے دو بچوں کے ساتھ چھلانگ لگادی، اس میں میرا ہاتھ جھلس گیا، حالانکہ اس کوشش سے میرے دونوں بچے محفوظ ہیں، ہمیں دوسری زندگی عنایت ہوئی ہے، اگر کچھ دیر ہوجاتی تو ہمارے ساتھ بھی و یسا ہی ہوتا۔ انیتا چودھری نے بتایاکہ ٹکر کے بعد میں سیٹ سے نیچے گرپڑی، میری نیند کھلی، تو دیکھا کہ بس سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں، مجھے لگا کہ زبردست ٹکر ہوئی ہے، میں کھڑکی سے کود کر جان بچائی، سوبھاش دھوترے نے بتایاکہ می ںاپنے چاچا اور چچی کے ساتھ کلیان جارہا تھا، سبھی لوگ سوئے ہوئے تھے، آگ سے چچا کافی جھلس گئے، حالانکہ وقت پر کھڑکی سے کود کر ہم تینوں نے اپنی جان بچالی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر