Latest News

حجاب پر پابندی سے معاشرے میں غلط اثر پڑےگا:شفیق الرحمن برق۔

حجاب پر پابندی سے معاشرے میں غلط اثر پڑےگا:شفیق الرحمن برق۔
سنبھل: حجاب تنازعہ پر عدالت کے تبصرے کے بعد سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حجاب پر پابندی سے ماحول خراب ہو جائے گا اور آوارگی بڑھے گی۔جمعرات کو عدالت کے ججوں نے حجاب پر اپنی مختلف رائے دی ہے۔ اس کے بعد سنبھل لوک سبھا ایم پی شفیق الرحمن برق نے حجاب تنازعہ کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذہب اور اسلام کا معاملہ ہے۔ اسلام میں جوان بیٹیوں اور خواتین کو بے پردہ رہنے کی اجازت نہیں ہے۔ بے نقاب خواتین اور جوان لڑکیاں بازاروں اور گلیوں میں نکلتی ہیں۔ اس سے ماحول خراب ہوتا ہے اور آوارگی بڑھتی ہے۔شفیق الرحمن برق نے کہا کہ اگر آج اس پر پابندی لگائی جاتی ہے۔ تو اس سے نہ صرف اسلام بلکہ معاشرے کو بھی نقصان پہنچے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے سپریم کورٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ اس پر صحیح فیصلہ دے گی۔ ہریانہ کے وزیر انل وج کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ان کا بیان غلط ہے۔ وزیر ہو یا کوئی بھی، اسے کسی مذہب کے خلاف کچھ کہنے کا حق نہیں۔ساتھ ہی ایس پی ایم پی نے بھی بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے پورا ماحول خراب کر دیا ہے۔ ہم اسلام کے قانون پر عمل کرتے ہیں۔ حجاب پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، اس پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر