Latest News

پیغمبر اسلام کی تعلیمات پوری دنیا کے لئے رحمت و برکت اور امن و سلامتی کا ذریعہ، انڈسٹریل مسلم گرلز انٹر کالج میں جلسہ سیرة النبی کا انعقاد۔

پیغمبر اسلام کی تعلیمات پوری دنیا کے لئے رحمت و برکت اور امن و سلامتی کا ذریعہ، انڈسٹریل مسلم گرلز انٹر کالج میں جلسہ سیرة النبی کا انعقاد۔
سہارنپور: سمیر چودھری۔
سہارنپور میں واقع انڈسٹریل مسلم گرلز انٹر کالج میں جلسہ سیرة النبی کا انعقاد کیاگیا،جس میں طالبات اور ٹیچرس نے سیرت النبی پر تفصیلی انداز میں روشنی ڈالتے ہوئے سیرت پاک کو پوری دنیا کے لئے رحمت و برکت اور امن وشانتی ذریعہ کا قرار دیا۔ پروگرام کا آغاز اسماءپروین کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا ۔ اس دوران طالبات نے شاندار انداز میں شان نبیﷺ میںنعت پاک پیش کیں اور سیرت پاک پر روشنی ڈالی ،اسوہ حسنہ پر بیان کرتے ہوئے کہاکہ مذہب اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کو ضرور قرار دیتے ہوئے کہاکہ پیغمبر اسلام ﷺ کی شخصیت پوری کائنات کے لئے رحمت کا ذریعہ ہے،جنہوں نے انسانیت،بھائی چارے اور امن و ایکتا کا ایسا عظیم درس دیا جس پر عمل پوری انسانیت کے لئے ضروری ہے۔ عطیہ نے اپنے بیان میں کہاکہ آج پوری دنیا میں افرتفری کا ماحول ہے لیکن اگر سیرت پاک کے مطابق زندگی گزاری جائے تو دنیا کے تمام مسائل حل ہوجائینگے، کیونکہ پیغمبر اسلام ایسی عظیم شخصیت تھیں جنہوں نے اپنے کو بھی اور غیر کو بھی مالا مال کیا۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے جو حقوق اسلام نے دیئے،ان پر پیغمبر اسلام اور ازواج مطہرات نے عمل کرکے ہمیں دکھایا ، ایسے مساوی حقو ق کی کسی دوسرے مذاہب میں نظیر بھی نہیں ملتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیچرس صائمہ،سائرہ نے بھی سیرت پاک پر تفصیلی خطاب کیا۔طالبات ثانیہ شکور،درخشاں،زینب،شکور،ادیبہ عبدالماجد،عمرہ،لائبہ اور ٹیچرس زینب خان،جاویدہ،رام، ارشدہ بیگم،اسمائ،ریکھا متل،شاہین غازی،تبسم افشاں وغیرہ نے شان رسالت میں نعت پاک پیش کیں۔ پروگرام میں مہمان خصوصی طورپر قاضی ندیم اختر کی اہلیہ،شیراز افضال کی والدہ و اہلیہ،نائب صدر نوید احمد کی والدہ و اہلیہ، قدسیہ انجم پرنسپل ہندو کنیا انٹر کالج،سیدہ سلطانہ سابق پرنسپل انڈسٹریل مسلم گرلز انٹرکالج ،عذرا وسیم، ثروت جمال، نسرین بانو،رئیس فاطمہ،عفت جہاں،کوثر جبیں ،ریحانہ بیگم اور طالبات کی ماو ¿ں نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض جاوید شبنم نے انجام دیئے۔ پروگرام کا اختتام سائرہ کی دعاءپر ہوا او را کے بعد سلام پڑھاگیا۔ پروگرام کے اختتام پر طالبات کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر