Latest News

عید میلادالنبی ؐکے جلوس میں تلواریں چلا کر ناچنے والے ۱۹ نوجوان گرفتار۔ ممبئی میں دو گرفتار۔

عید میلادالنبی ؐکے جلوس میں تلواریں چلا کر ناچنے والے ۱۹ نوجوان گرفتار۔ ممبئی میں دو گرفتار۔
بنگلورو: (مدثراحمد) اس بار امید کی جا رہی تھی کہ دوسال بعد میلاد النبی ؐ کا جلوس اور جلسہ ہو رہا ہے سب کچھ سکون سے گزر جائے گا ۔ بیشتر مقامات پر ایسا ہوا بھی لیکن کچھ کم عقلوں کی نادانی نے سب کے سروں کو شرم سے جھکا دیا ہے۔ میلاد النبی کے جلوس کے دوران تلواریں لے کر برسر عام ناچنے والے 19نوجوانوں کو شہر کی پولیس نے گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ شہر میں اتوار کے روز سداپور پولیس تھانے کی حدود میں آنے والے ٹینک گارڈن میں کچھ نادانوں کی بے وقوفی کے نتیجے میں سرزد ہوئی اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پولیس حکام نے فوری طور پر حرکت میں آکر اس علاقے میں 19نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ ان نوجوانوں نے میلاد النبی ؐ کے جلوس کے دوران تلواروں اور دیگر ہتھیارات کے ساتھ محلے کے اندر ناچ گانا کیا ۔ اتنا ہی نہیں بلکہ اشتعال انگیز تقریر کے کچھ حصوں کو ڈی جے مکسنگ کے ذریعے چلایا ۔ اس حرکت کے ویڈیو بھی بنا کر سوشیل میڈیا میں وائرل کئے ۔ ان کا وائرل کیا ہونا تھا کہ شہر کی پولیس حرکت میں آ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے 14نابالغوں سمیت 19نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔حالات کس قدر نازک ہیں۔ کس طرح ایک مخصوص فرقہ کے لوگوں کے خلاف تعصب برتا جا رہا ہے اس کے بارے میں سوچے سمجھے بغیر جلوس میں ایسی حرکتیں کرنا کہاں تک درست ہیں؟۔افسوس اس بات پر ہے کہ یہ گمراہ نوجوان جو عشق رسالتؐ کا دم بینڈ باجے ، ڈی جے اور ناچ کود کر بھرتے ہوئے جلوس میں آگے بڑھ رہے تھے ان کو روکنے کی کوشش کیوں نہیں ہوئی۔ اور اگر ہوئی بھی تو یہ نوجوانوں کیوں قابو میں نہیں آئے۔ اگر ان نازک حالات میں نوجوانوں کوسمجھا بجھا کر قابو میں نہیں رکھ سکتے تو ان لوگو ں کو آئندہ اس طرح کے جلوس کی قیادت سے ہٹ جانا بہتر ہے۔

عیدمیلادالنبیﷺ کے جلوس میں سرتن سے جدا کے نعرے، ۲؍ گرفتار۔
ممبئی: امراوتی ضلع کے ایک گاؤں میں میلاد النبیؐ جلوس کے دوران اشتعال انگیز نعرے لگانے کے معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور سات افراد مطلوب ہیں۔ پولیس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کو امراوتی کے پرت واڑہ گاؤں میں منعقدہ جلوس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا تھا جس کے اگلے دن اس سلسلے میں کیس درج کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 25 اور 35سال کی عمر کے دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دیگر سات افراد اس معاملے میں مطلوب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سبھی جلوس کے دوران مبینہ طور پر ”سر تن سے جدا“ کا اشتعال انگیز نعرہ لگارہے تھے۔ عہدیدار نے بتایا کہ امراوتی دیہی پولیس نے تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات اور بامبے پولیس ایکٹ کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر