رابطہ مدارس اسلامیہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے دارالعلوم دیوبند میں مہمانوں کی آمد شروع۔
دیوبند: عظیم علمی دانشگاہ دارالعلوم دیوبند میں کل ہند رابطہ مدارس کے عمومی اجلاس کے لئے ملک بھر سے ذمہ داران مدارس کی دارالعلوم دیوبند میں آمد شروع ہو گئی ہے۔
ہفتہ کے روز کثیر تعداد میں ملک کے مختلف حصوں سے پہنچے مہمانوں کے اندراج کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
اعظمی منزل احاطہ میں الگ الگ صوبوں کے لئے اندراج کاؤنٹر لگائے گئے ہیں جن میں مہمان اپنا اندراج کرا رہے ہیں، وہیں ذمہ داران کی طرف سے مہمانوں کی سہولت کے لئے کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آج 29 اکتوبر کو کل ہند رابطہ مدارس کی مجلس عاملہ کا اجلاس بعد نمازمغرب ہوگا جب کہ کل اتوار کے روز مسجد رشید میں عمومی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تقریبا ساڑھے چار ہزار علماء کی شرکت متوقع ہے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments