Latest News

جلد ہی محمد صاحب اور گاندھی کے معاملے میں کورٹ جائیں گے، متنازعہ نرسمہانند سوامی کی خاندانی منصوبہ بندی اور سرتن سے جدا نعرے پر تبصرہ۔

جلد ہی محمد صاحب اور گاندھی کے معاملے میں کورٹ جائیں گے، متنازعہ نرسمہانند سوامی کی خاندانی منصوبہ بندی اور سرتن سے جدا نعرے پر تبصرہ۔
مظفر نگر: متنازعہ ،دریدہ دہن وگستاخ یتی نرسمہانند سرسوتی نے خاندانی منصوبہ بندی کو لے کر مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کو ہدف تنقید بنایا ہے ۔یتی نرسمہانند سرسوتی نے کہاکہ سب سے زیادہ مسلمان ہیں جو آبادی کو بڑھا رہے ہے ۔ ہمیں کیا معلوم کہ وہ خاندانی منصوبہ کو لے کیا کررہے ہیں ۔ کون جانتا ہے کہ ان کے بچے غبارے پھلانے کے لئے کنڈوم استعمال کر رہے ہیں۔راجستھان کے جودھ پور اور اعظم گڑھ میں مذہبی پروگرام کے دوران سر تن سے جدا کے نعرے پر نرسمہانند نے کہا کہ جہاں کہیں بھی مسلمانوں کی آبادی ہے،وہاں اس طرح کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔پوری دنیا میں ایسے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔اس نے کہاکہ جلد ہی ہم محمد صاحب اور گاندھی کے معاملے میں بھی کورٹ میں جائیں گے اور ایک مقدمہ دائر کریں گے۔ ان کے شاگرد سر تن سے جدا کے نعرے لگاتے ہیں ہم دنیا کو ان کی سچائی کے بارے میں بتائیں گے۔واضح رہے کہ ڈا سنا مٹھ کے یتی نرسمہانند سرسوتی ۲۰۱۳کے مظفر نگر فسادات کی تاریخ پر پیر کی صبح مظفر نگر کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ پہنچے تھے، جہاں انہوں نے میڈیا کے سامنے اسد الدین اویسی کے بیان پر جوابی حملہ کیا، جبکہ سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ۔ یادیو کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملائم سنگھ یادو ایک مقبول رہنما تھے اور وہ اتر پردیش کے چار بار وزیر اعلیٰ رہنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے بہت بڑے رہنما رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر