مظفر نگر فسادات: بی جے پی ایم ایل اے وکرم سینی اور ۱۱ مجرموں کو دوسال قید۔
مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر کی ایک عدالت نے 2013 کے فسادات کے لیے بی جے پی کے ایم ایل اے وکرم سینی سمیت 12 لوگوں کو سزا سنائی ہے۔ تمام افراد کو 10 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ دو سال کی سخت قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔ ان سب کے خلاف عدالت میں کافی عرصہ سے کیس چل رہا تھا۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد سب کو قصوروار ٹھہرایا گیا۔اس معاملے میں 15 دیگر ملزمین کو ناکافی ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سزا تین سال سے کم ہونے کی وجہ سے بی جے پی لیڈر وکرم سینی کو بھی عدالت سے ضمانت مل گئی۔
0 Comments