Latest News

کوہ پیما رضوانہ سیفی نے ۱۶۹۲۳ فٹ کی بلندی پر ترنگا لہرایا۔

کوہ پیما رضوانہ سیفی نے ۱۶۹۲۳ فٹ کی بلندی پر ترنگا لہرایا۔

رام پور: (صدّام حسین فیضی) ام پیکٹ کالج آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی تھوناپور تھانہ بھوٹ میں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں مسلسل کامیابیاں حاصل کر کے ریاست اور ملک میں رام پور ضلع کا نام روشن کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔ان کامیابیوں کی ہی دین ہے کہ کالج کی بی اے تھرڈ ایئر کی طالبہ رضوانہ سیفی نے ہماچل پردیش میں سپتی کی دور افتادہ وادی میں واقع ڈانگ مچن (5158m/16923ft اونچائی) پر ترنگا لہرایا۔ 
کوہ پیما رضوانہ سیفی نے ہندوستانی ترنگا لہرا کر ملک معاشرے اور اپنے کالج کا نام روشن کیا ہے۔بتادیں کہ رضوانہ سیفی کافی عرصے سے پہاڑی علاقوں میں پہاڑی چوٹیوں کو فتح کرنے میں مصروف ہیں۔ اس سے قبل بھی رضوانہ ہمالیہ کی 6000 میٹر سے بلند کئی پہاڑیوں کو فتح کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔ ہندوستان ایڈونچر فاؤنڈیشن نے 5157 میٹر بلند پہاڑ ڈانگ ماچن کو سر کیا جو لاہول سپتی ویلی میں واقع ہے اور اس چوٹی کو فتح کرنے کے لئے دیگر ریاستوں کے شرکاء نے بھی حصہ لیا جس میں اتر پردیش کے ہاپوڑ سے تعلق رکھنے والی کوہ پیما رضوانہ سیفی نے بھی شرکت کی تھی۔یہ چڑھائی 19 ستمبر کو منالی سے شروع کی گئی تھی لیکن خراب موسم اور بارش کی وجہ سے تمام شرکاء کو ایک دن منالی میں ہی ٹھہرنا پڑ۔ دوسرے دن منالی لاہول سپتی کبر نائٹ اسٹے سے ڈرائیو کے لئے ٹریکنگ شروع کی۔ بیس کیمپ کے اگلے دن جب ٹیم ڈانگ مچن چوٹی کے بیس کیمپ جا رہی تھی تب بھی محکمہ موسمیات کی طرف سے پیغام ملا کہ شدید برف باری کے باعث تمام پہاڑی علاقے بند کر دیئے گئے ہیں لیکن یہ پیغام ملنے تک رضوانہ سیفی اور ان کے ٹیم بیس کیمپ گئی تھی اگلے دن شدیدبارش ہوئی جس کی وجہ سے تمام پہاڑ برف کی چادر سے ڈھکے ہوئے تھے۔آگے جانے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔برف باری کی وجہ سے تمام راستے بند ہو گئے تھے۔ رضوانہ سیفی اور ان کی ٹیم کے حوصلے کے سامنے موسم بھی نرم ہو گیاجب کچھ موسم صاف ہوا تو رضوانہ سیفی اور ٹیم نے ٹریکنگ شروع کی اور 25 ستمبر بروز اتوار دوپہر 2 بجے 5,157 میٹر بلندپہاڑ ڈانگ مچان پر جھنڈا لہرانے میں کامیاب ہو گئے۔ جب امپیکٹ کالج کے طلباء کو یہ خبر ملی تو کالج میں خوشی کا ماحول تھا اور مبارکباد دینے والوں کی آمد شروع ہو گئی۔ اس موقع پر چیئرمین کالج ڈاکٹر سلطان سیفی اور ایم ڈی سرتاج احمد نے بھی اس کامیابی پر مبارکباد دی اور روشن مستقبل کی خواہش کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر