Latest News

’سرحدی گاندھی میموریل سوسائٹی‘ کی طرف سے سیرۃ النبیﷺ کا نفرنس کا انعقاد۔

’سرحدی گاندھی میموریل سوسائٹی‘ کی طرف سے سیرۃ النبیﷺ کا نفرنس کا انعقاد۔
 ممبئی: سرحدی گاندھی میموریل سوسائٹی کی طرف سے جمعہ ۷؍اکتوبر کو قیصر باغ ڈونگری میں سیرۃ النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔اس کانفرنس کی صدارت پروفیسر سید علیم اشرف صاحب جائسی(صدر شعبہ عربی ،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی) نے کی۔ انہیں تصویر میں صدارت خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے علاوہ پروگرام میں ریاست وبیرون ریاست کی اہم شخصیات شریک تھیں۔ تصویر میں دائیں سے بائیں مولانا ظہیر عباس رضوی ،ایڈوکیٹ سید جلال الدین (پروگرام کنوینر) پروفیسر سید عین الحسن صاحب (وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی) پروفیسر مولانا سید شاہ شمیم الدین صاحب (سجادہ نشین خانقاہ منعمیہ ،پٹنہ) مولانا بدرالدین اجمل صاحب (ممبر آف پارلیمنٹ)، خورشید صدیقی صاحب (سابق کارگزار صدر , اُردو اکیڈمی ،مہارشٹرا) نظر آرہے ہیں۔ آج سنیچر کو سوسائٹی کی جانب سے نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد ہونا تھا لیکن محکمہ موسمیات کی جانب سے ۸؍ اکتوبر کو شدید بارش کے انتباہ کے بعد ملتوی کردیاگیا ہے۔ مشاعرے کے کنوینر سید جلال الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان شاء اللہ مشاعرے کی اگلی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیاجائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر