Latest News

’حلال میں برکت ہے ،حرام میں نحوست ہے‘ جمعیۃ علماء کےپر بھنی و جنتورمیں منعقدہ اجلاس سے علماء کا خطاب۔

’حلال میں برکت ہے ،حرام میں نحوست ہے‘ جمعیۃ علماء کےپر بھنی و جنتورمیں منعقدہ اجلاس سے علماء کا خطاب۔
پربھنی:  اللہ نے ہر قوم کے لئے ایک نبی بھیجا لیکن آخری نبی ﷺکے بعد اب کوئی نبی آنے والے نہیں اور اس دین کی حفاظت اللہ کے ذمہ اور عمل کرنا یہ انسانیت کی ذمہ داری ہے۔ زندگی گذارنے کے طریقوں میں سب سے عمدہ طریقہ نبی کا طریقہ ہے اور اسی طریقہ پر چل کر نجات مل سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار دار العلوم دیو بندکے مبلغ مولانا محمدعرفان قاسمی نے پربھنی اور جنتور میں منعقدہ سیرت النبی ﷺ اور اصلاح معاشرہ کے پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید فرمایا کہ آج ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ ہم دین جانتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے ہرکوئی جانتاہےکہ جھوٹ ،دھوکہ دہی ، سود ،قتل یہ سب حرام ہیں سب کو معلوم ہےمگر عمل کرنے میں غفلت برتنے ہیں۔اگر ہم دین پر عمل کرتے ہیں توہمیں اپنے گھر کے افراد کی اصلاح کی فکر نہیں ہوئی ، اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ اپنے بیوی اپنی اولاد اور گھر کے ہر فرد کی اصلاح کی فکر کریں۔صدر اجلاس مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) نے اپنے خطاب میں فر مایا کہ جمعیۃ علماء اصلاح معاشرہ کی یہ مہم تقریبا 30 سالوں سے چلا رہی ہے اور منکرات کے سدباب کے لئے جدو جہد کررہی ہے ،معاشرہ کا المیہ یہ ہے کہ ہماری بستیوں اور علاقوں میں منشیات کا استعمال ،شراب نوشی ،بے حیائی ،بد نظری ،بد اخلاقی ،موبائل کے ذریعہ گندی ویڈیوز کا دیکھنا ،شادیوں میں فضول خرچی ،جہیز ،جوڑے و غیرہ کی رقومات کا مطالبہ جیسی کئی قبیح برائیاں داخل ہو چکی ہیں ،ان سب سے مسلم معاشرہ کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔پربھنی کے پولس انسپکٹر چورلے صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ نےفرمایا سب سے بہادروہ ہے جو اپنے بدلے کی بھائونا کو ختم کرنےکے اپنے غصہ کو پی جائے اور بدلہ نہ لے، اس حدیث پر عمل کرکے اس ملک میں اتحاد واتفاق پیدا ہوسکتاہے۔ مولانا تابش ملی صاحب ندوی نائب صدر جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ نے خطاب فرماتے ہوئے کہاکہ حضور ﷺ کی تعلیمات پر اگر ہم عمل کریں گے تبھی اس ملک میں امن وسکون قائم ہوسکتاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر