Latest News

مدرسہ میں6 سالہ لڑکی کے ساتھ دست درازی، ٹیچر گرفتار۔

مدرسہ میں6 سالہ لڑکی کے ساتھ دست درازی، ٹیچر گرفتار۔
کھنڈوہ:  ایک 6 سالہ لڑکی کے ساتھ بتایا جاتا ہے کہ ٹیچر نے دست درازی کی۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا کے ایک مدرسہ میں پیش آیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ لڑکی کی ماں جمعہ کو پولیس سے رجوع ہوئی اور اس واقعہ کے تعلق سے حکام کو واقف کرایا۔
مغت پولیس اسٹیشن انچارج ایشور سنگھ چوہان نے یہ بات بتائی اور کہا کہ لڑکی نے اس واقعہ کے تعلق سے اپنی ماں کو واقف کرایا جس کے بعد ماں نے پولیس کو مدرسہ میں پیش آئے واقعہ کے تعلق سے شکایت پیش کی جس کے بعد پولیس نے ملزم ٹیچر کو گرفتار کرلیا اور اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔اس دوران وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھوپال میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس تعلق سے جائزہ لے کہ آیا مدرسہ میں دوسری لڑکیوں کے ساتھ بھی اس طرح کا واقعہ تو پیش نہیں آیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر