Latest News

کرناٹک میں عیسائی مشنریز پر تبدیلی مذہب کے لئے کتابوں کی تقسیم کا الزام۔

کرناٹک میں عیسائی مشنریز پر تبدیلی مذہب کے لئے کتابوں کی تقسیم کا الزام۔
بنگلورو:  بجرنگ دل کرناٹک یونٹ نے آج یہاں پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے بتایا کہ عیسائی مشنریز کی جانب سے بھگود گیتا جیسی کتابیں تقسیم کی جارہی ہیں تاکہ تبدیلی ئ مذہب کی اپنی کوششوں کو روبہ عمل لایا جاسکے۔پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مشنریز کی جانب سے ٹمکورو میں بڑے پیمانہ پر مہم شروع کی گئی ہے تاکہ ہندوؤں کو عیسائی مذہب قبول کرنے کے لئے ترغیب دی جاسکے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس مقصد کے لئے بھگود گیتا جیسی کتابوں کے مواد کا استعمال کیا جارہا ہے۔ بجرنگ دل نے ٹمکورو سٹی کے علاوہ کورا پولیس اسٹیشنوں میں شکایت درج کرائی اور کہا ہے کہ عیسائی مشنریز ہندوؤں کو عیسائی مذہب قبول کرنے کے لئے ترغیب دے رہے ہیں تاکہ اپنے عزائم اور مقاصد کی تکمیل کی راہ ہموار ہوجائے۔اس سلسلہ میں بجرنگ دل نے بتایا ہے کہ بھگود گیتا جیسی کتابوں کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اس طرح کی کتابیں فروخت بھی کی جارہی ہیں۔ ضلع میں عیسائی مشنریز سرگرم ہوگئی ہیں۔ بجرنگ دل نے یہ بات بتائی اور الزام عائد کیا ہے کہ ان کتابوں میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر