Latest News

تھائی لینڈ میں چائلڈ کیئر سنٹر پر گولی باری،۳۶؍ہلاک، مہلوکین میں ۲۲بچے شامل، ملازمت سے برطرف پولس افسر نے بیوی بچوں کو مارنے کے بعد خودکشی کرلی۔

تھائی لینڈ میں چائلڈ کیئر سنٹر پر گولی باری،۳۶؍ہلاک، مہلوکین میں ۲۲بچے شامل، ملازمت سے برطرف پولس افسر نے بیوی بچوں کو مارنے کے بعد خودکشی کرلی۔
 بینکاک: تھائی لینڈ میں ایک چائلڈ کیئر سنٹر پر اندھا دھند فائرنگ کا اندوہناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گولی باری کی وجہ سے چائلڈ کیئر سنٹر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہر طرف چیخ و پکار کا عالم پیدا ہو گیا۔ خبر رساں اداروں کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کے شمال مشرقی علاقہ میں ہوئی اس اندھا دھند فائرنگ میں اب تک ۳۶افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیوز ایجنسی رائٹر نے پولیس کے حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ کئی افراد اس واقعہ میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔بچوں کے ڈے کیئر سنٹر پر ہوئی اس گولی باری میں بڑی تعداد میں بچوں کی ہلاکت کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ۳۶مہلوکین میں کم از کم ۲۲بچے شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص نے اپنی بیوی اور بچے کو بھی گولی سے اڑا دیا، اور پھر بعد میں اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم پولیس لیفٹیننٹ تھا جس کا نام پانیا کھامراب ہے۔ اس کی عمر ۳۴سال ہے اور وہ قریب کے ہی پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کچھ وقت پہلے ہی اسے ملازمت سے نکالا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈے کیئر سنٹر میں اس شخص نے جب فائرنگ کی تو بچے سو رہے تھے۔ وہاں اندھا دھند فائرنگ کے بعد وہ گھر گیا، جہاں اس نے اپنی بیوی اور بچے کو گولی ماری۔ اس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر