Latest News

جھارکھنڈ میں مسجد کی بے حرمتی سے کشیدگی، شرپسندوں کی قبیح حرکت سے مسلمانوں میں غم وغصہ، ۴؍گرفتار۔

جھارکھنڈ میں مسجد کی بے حرمتی سے کشیدگی، شرپسندوں کی قبیح حرکت سے مسلمانوں میں غم وغصہ، ۴؍گرفتار۔
رانچی: جھارکھنڈ کے گریڈیہہ میں شرپسندی کی بدترین مثال قائم کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے اپنے تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ مسجد میں گھس کر گندگی پھیلادی، جس کے بعد علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی، ایسے میں انتظامیہ نے اس معاملے میں سخت قدم اُٹھاتے ہوئے چار لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے، ساتھ ہی لوگوں کو سمجھانے کےلیے علاقے کے باثر لوگوں کو بھی فعال کردیا ہے۔ الزام ہے کہ پنچبا کے ہی رہنے والے ایک شخص نے اپنے تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ مسجد میں جاکر گندگی کردی، انہیں ایسا کرتے ایک مصلی نے دیکھ لیا، جس کے بعد شور شرابہ ہوا اور پھر مقامی لوگ جمع ہوگئے، گائوں والوں نے ان چاروں کو پکڑ کر ایک کمرے می ںبند کردیا، اس شرمناک حرکت کے بعد مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی، مقامی لوگوں نے ہنگامہ کرتے ہوئے سڑک جام کردیا جس سے علاقے میں تنائو پیدا ہوگیا۔ اس معاملے کی سنگینی کے پیش نظر موقع واردات پر پولس سپرنٹنڈنٹ امت رینو اور ناپب ڈپٹی کمشنر پریس لکڑا کثیر تعداد میںپولس کو لے کر پہنچے اور ملزمین کو بند کمرے سے نکال کر پہلے پٹائی کی اور پھر انہیں حراست میں لے لیاگیا، اس دوران مسلمانوں میں زبردست ناراضگی پائی گئی۔ کچھ مشتعل نوجوانوں کے ذریعہ گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی بھی اطلاعات ہے، حالانکہ پولس انتظامیہ نے معاملے کو جلد ہی کنٹرول کرلیا اور لوگوں کو سمجھا بجھا کر خاموش کردیا، فی الحال حالات قابو میں ہے گریڈیہہ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ یہ بہت ہی شرمناک جرم ہے اس طرح کے شرپسند عناصر کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا، ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ عام شہری حالات پرامن بنائے رکھیں اور کسی کو بھی امن میں خلل نہ ڈالنے دیں، ایسے حالات میں فوری طو رپر فون پر اطلاع دیں ۔ انہو ںنے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے سخت ایکشن لیا گیا ہے جس سے علاقے میں کشیدگی پر فوری قابو پالیاگیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر