Latest News

وارانسی سے مشتبہ آئی ایس آئی رکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔

وارانسی سے مشتبہ آئی ایس آئی رکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔
وارانسی: اتر پردیش کے شہر وارانسی میں این آئی اے کی ٹیم نے ایک انتہائی خفیہ چھاپے کے دوران آئی ایس آئی کے سرگرم رکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ این آئی ٹیم گرفتار نواجون کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ نوجوان وارانسی کے آدم پور علاقے کا رہنے والا ہے۔ اس درمیان این آئی اے نے دعویٰ کیا کہ گرفتار نوجوان آئی ایس آئی ایس سے وابستہ ہے اور بنارس سے پورے پوروانچل اور اتر پردیش کے نوجوانوں کو اپنی تنظیم سے جوڑ کر ملک مخالف سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔این آئی اے نے آج وارانسی میں 2 مقامات پر چھاپے مارے۔ اگر انٹیلی جنس کے ذرائع کی مانیں تو نوجوان کی گرفتاری کا تعلق ایک کالعدم شدت پسند تنظیم کی جانب سے انتہا پسندی اور بھارت میں بااثر نوجوانوں کو ملک میں تشدد برپا کرنے سے ہے. این آئی اے نے آئی پی سی کی دفعہ 124 اے، 153 اے، 153 بی اور یو اے پی اے 1967 کی دفعہ 17، 18، 18 بی، 38، 39 اور 40 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ تلاشی کے دوران این آئی اے نے ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹ، موبائل فون، لیپ ٹاپ، پین ڈرائیوز وغیرہ اشیاء کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ این آئی اے نے اس سے قبل دہلی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں کیس کے چھ ملزمان کے خلاف ایک اہم اور ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر