Latest News

پولیس تحویل میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی قربان کی موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج۔

پولیس تحویل میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی قربان کی موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج۔
سہارنپور: سمیر چودھری۔
سہارنپور میں پولیس حراست کے دوران ہوئی قربان نامی شخص کو موت دل کادورہ پڑنے سے ہوئی تھی، اس کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوئی ہے، اب اس معاملہ میں پولیس نے متوفی کے خاندان کی تحریر پر گاؤں کے راشن ڈیلر سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔گزشتہ بدھ کے روز راشن ڈیلر سے تنازعہ کے بعد دیہات کوتوالی کے دودھلہ گاؤں کے رہنے والے قربان کو شیخ پورہ چوکی نے پولیس کی تحویل میں لایا گیا تھا۔ قربان کا اپنے ہی گاؤں کے راشن ڈیلر سلیم اور اس کے بھائی کلیم سے جھگڑا ہوا تھا۔ جیسے ہی قربان کو چوکی لایا گیااس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں اس کی موت ہو گئی تھی۔ جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس اور دوسرے فریق پر الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس افسران موقع پر پہنچے اور تحقیقات کے بعد کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دل کا دورہ پڑنے سے قربان کی موت کی تصدیق ہو گئی۔ دوسری جانب متوفی کے لواحقین نے تھانے میں ڈیلر اور اس کے اہل خانہ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ تحریر کی بنیاد پر پولیس نے ڈیلر سلیم، کلیم اور سلیم کے دو بیٹوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر