نابالغ لڑکیوں کے ساتھ ریپ کے ملزم سوامی کی ضمانت پر عدالت کا حکومت کو نوٹس۔
بنگلور: نابالغ لڑکیوں کے ساتھ زناء بالجبر کرنے والے زانی سوامی مورگامٹھ کے مورگا شری کی ضمانت کے تعلق سے ہائی کورٹ نے کرناٹک حکومت کو نوٹس جاری کی ہے۔
ضمانت کے لئے سوامی نے عدالت میں عرضی دائر کی تھی جس پر کرناٹکا ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد اس تعلق سے ریاستی حکومت ، چلڈرنس رائٹس پروٹیکشن یونٹ کے لیگل افسر اور نابالغ بچیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے کی اگلی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کیا ہے۔ مٹھ میں نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی حراسانی کرنے کے الزام میں سوامی کو پوکسو قانون کے مطابق حوالات میں بندکیا گیاہے ، زانی سوامی شیومورتی سوامی کو 2 ستمبر کو چتردرگہ پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ زانی سوامی کے خلاف آدھے درجن کے قریب نابالغ بچیوں کے ساتھ زنابالجبر کرنے کا الزام ہے ۔ میسور کی ایک ین جی او کے تعاون سے میسور کے نظر آباد پولیس تھانے میں پہلے یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا بعد میں طلباء کا یہ معاملہ چتردرگہ پولیس کے حوالے کیا گیا ۔ چونکہ یہ سوامی لنگایت سماج کے قدآور سنتھوں میں شمار کئے جاتے ہیں اس وجہ سے یہ معاملہ بہت زیادہ سرخیوں میں آیا۔
0 Comments