Latest News

دیوبند ریلوے اسٹیشن پر نوجوانوں کے درمیان پتھربازی، اسٹیشن پر مچی افراتفری، خاتون سمیت دو مسافر زخمی۔

دیوبند ریلوے اسٹیشن پر نوجوانوں کے درمیان پتھربازی، اسٹیشن پر مچی افراتفری، خاتون سمیت دو مسافر زخمی۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کے ریلوے اسٹیشن پر آج اس وقت افراتفری مچ گئی جب نوجوانوںکے دو گروپوں میں اچانک ریلوے ٹریک پر پتھر بازی شروع ہوگئی ، جس میں ایک خاتون مسافر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ نوجوانوں کے دو گروپوں میں کسی بات کو لے کر مارپیٹ کے سبب ہوئی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں میں بھی افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی ریلوے پولیس نے موقع سے فرار ہورہے کئی نوجوانوں کو اپنی حراست میں لیا ہے، جب کہ زخمی شخص کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق آج صبح تقریباً 11:50جس وقت دہلی ہری دوار پسینجر ٹرین سہارنپور سے دیوبند ریلوے اسٹیشن پر پہنچی اسی وقت اچانک نوجوانوں کے دو گروپوں میں کسی بات کو لے کر جھگڑا شروع ہوگیا ۔ بتایاجاتا ہے کہ ایک درجن سے زائد نوجوانوں نے ریلوے ٹریک پر پڑے پتھر اٹھاکر ایک دوسرے کے اوپر پھینکنا شروع کردیئے جس میں ریلوے اسٹیشن پر بیٹھا دیوبند کے بابو پور گاﺅں کا رہنے والا نتن راٹھی پتھر لگنے سے زخمی ہوگیا ۔ جب کہ ایک خاتون مسافر بھی پیر میں پتھر لگنے سے زخمی ہوگئی۔ اسٹیشن پر نوجوانوں کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے مسافروں میں افراتفری مچی رہی ، اطلاع ملنے پر جی آر پی پولیس موقع پر پہنچی جنہیں دیکھ کر جھگڑا کررہے نوجوان وہاں سے فرار ہونے لگے جن میں سے پولیس نے کئی نوجوانوں کو اپنی حراست میں لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں پہلے سے ہی کسی بات کو لے کر رنجش چلی آرہی تھی ، اسٹیشن پر ان کے درمیان مارپیٹ ہوئی ہے ، اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ، زخمی کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیاہے ۔ دوسری جانب سلونی پیر ماجرا گاﺅں میں جائیداد کے تنازعہ کو لے کر دو لوگوں نے بزرگ میاں بیوی کو مارپیٹ کر زخمی کردیا ، زخمی شکایت لے کر دیوبند کوتوالی پہنچے اور پولیس سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ، آج سلونی پیر ماجرا گاﺅں کے رہنے والے 72سالہ راکیش زخمی بیوی کو ساتھ لے کر دیوبند کوتوالی پہنچے ، تحریر دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خاندان کا ہی ایک شخص جائیداد کو لے کر ان سے رنجش رکھتا ہے، ان کا الزام ہے کہ وہ شخص ان کی جائیداد کو ہڑپنا چاہتا ہے ۔ راکیش کے مطابق آج اس کا اکلوتا بیٹا مزدوری کرنے کے لئے گیاہوا تھا ،اسی کا فائدہ اٹھاکر مذکورہ شخص اپنے ایک ساتھی کو لے کر گھر میں گھس گیا اورمارپیٹ شروع کردی جس میںوہ اور اس کی بیوی زخمی ہوگئی ۔ اس سلسلہ میں تھانہ انچارج کا کہنا ہے کہ تحریر کی بنیاد پر معاملہ کی تحقیق شروع کردی گئی ہے ۔ تحقیق کے بعد مارپیٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حالانکہ ریلوے پولیس نے پتھر بازی سے انکار کیاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر