Latest News

درگاہ کلیر شریف پہنچے پاکستان کے سفیر آفتاب حسن خان۔

درگاہ کلیر شریف پہنچے پاکستان کے سفیر آفتاب حسن خان۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
درگاہ کلیر شریف میں دہلی سے آج پاکستان کے بھارت میں سفیر آفتاب حسن خاں نے حاضری دی ، صابری گیسٹ ہاﺅس پہنچ کر زائرین سے ملاقات کی او ران کا حال چال جانا۔ صابری گیسٹ ہاﺅس پہنچنے پر عرس پروگرام کمیٹی کے سکریٹری شاعر افضل منگلوری نے ان کا استقبال کیا۔ پولیس کی جانب سے سی او روڑکی وویک کمار، تحصیل دار اور درگاہ منیجر شفیق احمد نے بھی ان کا خیر مقدم کیا۔ پاکستان کے سفیر آفتاب حسن خاں نے پاکستان سے آئے بابا فرید کی درگاہ کے دیوان احمد مسعود سے ملاقات کی اور ساتھ ہی وفد کے لیڈر ریاض احمد صابری ، ڈپٹی لیڈر محمد شفیع ، اعظم صابری، مٹھو چشتی، اقرار عثمانی وغیرہ سے سفر کے تعلق سے معلومات حاصل کی۔ دیوان احمد مسعود نے پاکستان کے سفیر آفتاب حسن خاں کی دستار بندی اور بابافرید کی درگاہ کا تبرک پیش کیا۔ اس موقع پر سفیر آفتاب حسن خاں نے کہا کہ یہ صوفی سنت دونوں ممالک کے شہریوں کو قریب لانے اور امن وبھائی چارہ قائم کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں آپسی رشتوں میں مزید سدھار آئے گا۔ زائرین سے ملاقات کے بعد پاکستانی سفیر آفتاب حسن خاں زائرین کی چادر پیش کرنے کے لئے درگاہ صابر پاک میں پہنچے اور چادر چڑھائی۔ اس موقع پر یاور صابری، اسعد صابری نے سفیر کو تبرک پیش کیا ، اس دوران ان کے ساتھ ذوالفقار علی، اصل بادشاہ وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر