Latest News

تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں کانگریس کے ایک دفتر کو آگ لگا دی گئی۔

تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں کانگریس کے ایک دفتر کو آگ لگا دی گئی۔
حیدرآباد:  تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے چنڈور گاوں میں بعض نامعلوم افراد نے کانگریس کے دفتر کو آگ لگادی۔اس واقعہ میں انتخابی تشہیر کیلئے رکھاگیا سامان بشمول پوسٹرس، بینرس،کھنڈوے اوردیگر سامان جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔پیر کی رات پیش آئے اس واقعہ میں کسی کے جھلنسے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔کانگریس کی جانب سے اس حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے حال ہی میں اس دفتر کا افتتاح کیاتھا۔اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کانگریس کے مقامی لیڈروں اورکارکنوں نے آفس کے سامنے احتجاج کیااور اس واقعہ کی شکایت پولیس سے کی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں نے اس واقعہ میں ملوث ملزمین کے خلاف فوری کارروائی کرنے کاپولیس سے مطالبہ کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر