Latest News

سی اے اے تحریک: اے ایم یو کے دو پروفیسرز سمیت چار اساتذہ کو وجہ بتاؤ نوٹس۔

سی اے اے تحریک: اے ایم یو کے دو پروفیسرز سمیت چار اساتذہ کو وجہ بتاؤ نوٹس۔
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دو پروفیسرز سمیت چار اساتذہ کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کے چار اساتذہ کو شہریت ترمیمی قانون اور اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے انتخابات کو لے نوٹس جاری کیا گیا ہے، جن میں پروفیسر آفتاب عالم، پروفیسر مہیب الحق، ڈاکٹر موسور اور ڈاکٹر اشرف ملک شامل ہیں۔بتایا جا رہا ہے کسی نے ان چاروں اساتذہ کے خلاف شہریت ترمیمی قانون اور اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن سے متعلق شکایت کی ہے، جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹس جاری کیا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری وجہ بتاؤ نوٹس کے مطابق پانچ روز کے اندر جواب دینے کی بات کہی گئی ہے۔ اس پورے معاملے کو اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن انتخابات کے مطالبے سے جوڑ کر بھی دیکھا جا رہا ہے۔واضح رہے اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے انتخابات سے ایک روز قبل 14 ستمبر 2022 کو وائس چانسلر نے انتخابات کو ملتوی کردیا تھا اور 10 اکتوبر 2022 تک دوبارہ انتخابات کو کروانے کو یقینی بنانے کا نوٹس بھی جاری کیا تھا، جو آج تک نہیں ہوا۔ یونیورسٹی اساتذہ کو جاری نوٹس سے متعلق انتظامیہ کسی بھی طرح کا بیان دینے سے بچتے نظر آرہے ہیں لیکن ٹیلی فون پر تسلیم کیا کہ یونیورسٹی رجسٹرار کے جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر