Latest News

مختار انصاری کے خاندان کے خلاف ای ڈی کی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ کی جائیدادیں ضبط۔

مختار انصاری کے خاندان کے خلاف ای ڈی کی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ کی جائیدادیں ضبط۔
لکھنؤ:  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کے روز سابق رکن اسمبلی مختار انصاری سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سات جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ای ڈی نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ مختار انصاری اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 کے تحت درج مختلف ایف آئی آر کی بنیاد پر تحقیقات کی جا رہی ہے۔ جن میں سے سات جائیدادیں ایک کیس میں اٹیچ کی گئیں ۔ رجسٹری کے مطابق ان جائیدادوں کی قیمت 1.48 کروڑ روپے ہے جبکہ اس وقت سرکل ریٹ 3.42 کروڑ روپے تھا۔ای ڈی کے مطابق، اتر پردیش پولیس نے پارٹنر فرم میسرز وکاس کنسٹرکشن کے خلاف عوامی مقامات پر تجاوزات کے بعد گودام بنانے کے لیے دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔ یہ گودام اتر پردیش کے مؤ اور غازی پور اضلاع میں بنائے گئے تھے۔وکاس کنسٹرکشن کو مختار انصاری کی بیوی افشاں انصاری اور ان کے دو بھائی عاطف رضا اور انور شہزاد اور دو دیگر رویندر نارائن سنگھ اور ذاکر حسین چلا رہے تھے۔ ای ڈی کی تحقیقات کے مطابق کمپنی نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو گودام کرایہ پر دے کر 15 کروڑ روپے کمائے تھے۔ جس کے بعد یہ رقم کمپنی اور افشاں انصاری کے نام پر جائیداد خریدنے میں استعمال ہوئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر