Latest News

ایرانی طیارے کو ہندوستان نے ماربھگایا، پاکستان سے مہان ایئر میں بم کی اطلاع ملنے پر سکھوئی جنگی طیارے نے ہندوستان کی فضائی حدود سے باہر کردیا، چین میں محفوظ لینڈنگ۔

ایرانی طیارے کو ہندوستان نے ماربھگایا، پاکستان سے مہان ایئر میں بم کی اطلاع ملنے پر سکھوئی جنگی طیارے نے ہندوستان کی فضائی حدود سے باہر کردیا، چین میں محفوظ لینڈنگ۔
نئی دہلی:  ایک ایرانی مسافر بردار پرواز میں بم کی اطلاع نے جبکہ وہ ہندوستانی فضائی حدود سے گذررہی تھی، آج صبح حکام کو الرٹ کر دیا، جس کے بعد ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ماہان ایئر کے طیارے کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور ایک محفوظ فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے اس کے ساتھ اپنی اڑان اس وقت تک جاری رکھی جب تک کہ وہ ہندوستان کی فضائی حدود سے باہر نہیں نکل گیا۔ہندوستانی فضائیہ نے بتایا کہ ماہان ایئر کے طیارے کو ایران کے دارالحکومت تہران سے چین کے گوانگزو جاتے ہوئے بھارت میں اترنے کے لئے دو آپشنز کی پیشکش کی گئی تھی تاہم پائلٹ نے انکار کر دیا اور اپنا سفر جاری رکھا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ لڑاکا طیاروں نے محفوظ فاصلے پر طیارے کا پیچھا کیا۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار نے بتایا کہ ہندوستانی جیٹس نے ماہان ایئر کے طیارہ کا اس وقت تک تعاقب کیا جب تک کہ وہ چینی فضائی حدود میں داخل نہیں ہو گیا۔دہلی پولیس نے بتایا کہ صبح 9 بج کر 20 منٹ پر محو پرواز طیارہ میں بم کی دھمکی کے حوالے سے کال موصول ہوئی۔ اس کے بعد دہلی ہوائی اڈے کو الرٹ کر دیا گیا۔ہندوستانی فضائیہ نے بتایا کہ طیارے کو جئے پور اور پھر چندی گڑھ میں اترنے کا آپشن دیا گیا تھا۔ تاہم، پائلٹ نے دونوں ہوائی اڈوں میں سے کسی ایک کی طرف بھی طیارہ کا موڑنے سے انکار کیا اور اپنا سفر جاری رکھا۔بیان کے مطابق، تہران نے پائلٹس کو طیارہ میں بم کی موجودگی یا دھمکی کو نظر انداز کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد طیارے نے چین میں اپنی منزل کی جانب سفر جاری رکھا۔ہندوستانی فضائیہ نے اپنی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارروائیاں آئی اے ایف کی طرف سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی گئیں، شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے) اور بیورو آف سیول ایوی ایشن سیکورٹی (بی سی اے ایس) کے ساتھ مشترکہ طور پر طیارہ ہندوستانی فضائی حدود میں فضائیہ کے ریڈار کی قریبی نگرانی میں تھا۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق، لاہور ایئر ٹریفک کنٹرول نے دہلی اے ٹی سی کو مبینہ طور پر بم کی دھمکی سے متعلق اطلاع دی تھی۔اس خبر کو ضبط تحریر میں لانے کے دوران طلاع ملی ہے کہ ماہان ایئر کی یہ پرواز بحفاظت چین کے شہر گانگزو کے ایئرپورٹ پر لینڈ کرچکی ہے۔ ہواپیمائی ماہان (ماہان ایئرلائن) نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس بات کی توثیق بھی کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر