Latest News

پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر ایک اور بڑی کارروائی، دہلی پولیس نے ’یواے پی اے‘ سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر ایک اور بڑی کارروائی، دہلی پولیس نے ’یواے پی اے‘ سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا۔
نئی دہلی:  نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور ا ی ڈی نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے کئی مقامات پر چھاپوں کے دوران دہشت گردی کی مبینہ فنڈنگ کیخلاف مضبوط ثبوت اور ملوث ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ پابندی میں یو اے پی اے کی دفعات بھی شامل تھے۔ اب ان دفعات کے تحت مقدمات بھی درج ہونے لگے ہیں۔ پی ایف آئی کے خلاف دہلی پولیس کے شاہین باغ پولیس اسٹیشن میں یو اے پی اے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس دوران ملک کی 8 ریاستوں سے PFI کے 172 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے دہلی کے شاہین باغ میں بھی چھاپہ مارا تھا۔ پی ایف آئی سے وابستہ 30 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ شاہین باغ میں اس کارروائی کے بعد مرکزی پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا تھا۔انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہین باغ میں کئی دستاویزات بشمول موبائل فون اور دیگر آلات بھی تفتیشی ایجنسیوں نے اپنے قبضے میں لیے ہیں۔ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ پی ایف آئی کے تین دفاتر، زید اپارٹمنٹ کا گراؤنڈ فلور، ابو الفضل انکلیو جامعہ نگر میں ہلال ہاؤس کا گراؤنڈ فلور کو UAPA (غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ، UAPA) کی دفعہ 8 کے تحت سیل کر دیا گیا تھا۔اس کے بعد صورتحال کو دیکھتے ہوئے جامعہ نگر علاقے میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی۔ اس کے بعد دو ماہ تک 4 یا اس سے زیادہ لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ جامعہ کی جانب سے ایک سرکلر بھی جاری کیا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر