Latest News

ملائم سنگھ یادو کا انتقال مشترکہ تہذیب اور سیکولر روایتوں کا ناقابل تلافی نقصان : مفتی ابوالقاسم نعمانی۔

ملائم سنگھ یادو کا انتقال مشترکہ تہذیب اور سیکولر روایتوں کا ناقابل تلافی نقصان : مفتی ابوالقاسم نعمانی۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
عظیم علمی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند نے سماجوادی پارٹی کے بانی رہنماءاور سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ملک کی مشترکہ تہذیب ،سیکولر روایتوں اور ملک کی سیاست کے لئے بڑا خسارہ بتایا۔آج سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کو بھیجے گئے تعزیتی مکتوب میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا ہے کہ سماجوادی پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ محترمہ ملائم سنگھ یادو کی وفات ہندوستان کی مشترکہ تہذیب اور سیکولر روایات کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان کا درجہ رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسٹر یادو سیکولرازم کے علم بردار،پسماندہ طبقات اور غریبوں کے حامی ومددگار اور ملک کی جمہوری قدروں کو ماننے والے اور انسانیت نواز سیاسی رہنما تھے ۔انہوں نے اپنے دور اقتدار میں اس ملک کی مشترکہ تہذیب اور سیکولرازم کا تحفظ کرنے کی حتی المقدرو کوشش کی ۔ ملائم سنگھ یادو کے دنیا سے رخصت ہوجانے کاسانحہ ملک کی سیاست کے لئے غیر معمولی ہے ،ہم سماجوادی پارٹی کے تمام کارکنان اور ان کے اہل خانہ کی خدمت میں ادارہ کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر