Latest News

اتراکھنڈ میں دردناک حادثہ، پانچ سو میٹر گہری کھائی میں گری گاڑی، 12 افراد ہلاک، راحت اور بچاؤ کا کام جاری۔

دہرادون:  اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں جوشی مٹھ کی ارگم وادی میں زیر تعمیر ارگم-پلہ جاکھولا موٹر وے پر پللا گاؤں کے قریب جمعہ کو میکس گاڑی جمعہ کو 500 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ اس میں سوار 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 10 سیٹر گاڑی میں 17 افراد سوار تھے۔ جان بچانے کے لیے چلتی گاڑی سے کھائی کی طرف کودنے والے تین افراد زخمی ہو گئے۔
اسی دوران ٹائر میں پتھر ڈال کر گاڑی کو روکنے کے لیے نیچے اترنے والے دو افراد بال بال بچ گئے۔ این ڈی آر ایف کے 15 اہلکار اور ایس ڈی آر ایف کے دو دستے یعنی 16 اہلکار گاڑی حادثے میں لاشوں کو کھائی سے نکالنے کے لیے تعینات تھے۔ علاقے میں سخت سردی کے باوجود ریسکیو میں مصروف جوانوں نے لاشوں کو کھائی سے نکالنے میں پسینہ بہایا۔ اس کے ساتھ جہاں یہ حادثہ پیش آیا ہے وہاں پر چڑھائی ہے جس کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقے میں مواصلات کا ناقص نظام بھی ریسکیو میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ جس جگہ گاڑی حادثہ پیش آیا وہاں گہری کھائی اور رات کے اندھیرے کی وجہ سے جوانوں کو ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صورتحال یہ تھی کہ رات 9 بجے تک صرف تین لاشیں کھائی سے نکال کر سڑک پر لائی گئیں۔
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پی ایس دھامی نے چمولی میں سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چمولی کے ڈی ایم سے فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے راحت اور بچاؤ کا کام تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ دوسری جانب سی ایم کے دفتر سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد ڈی ایم ہمانشو کھورانہ، ایس پی پرمیندر ڈوول موقع پر موجود ہیں۔ ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں بچاؤ کے کام میں لگی ہوئی ہیں۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر