Latest News

’راہل گاندھی کو بم سے اڑانے کی دھمکی‘، ساورکر کے خلاف بیان دئیے جانے کے ایک دن بعد اندور سے دھمکی آمیز خط برآمد، مشتبہ شخص گرفتار۔

ممبئی: ساورکر کا معافی نامہ میڈیا کے سامنے پڑھ سنانے کے ایک روز بعد بھارت جوڑو یاترا کے تحت راہل گاندھی کو اندور پہنچنے پر بم اے اڑا دینے کی دھمکی ملی ہے۔ جونی اندور تھانہ علاقے میں ایک مٹھائی کی دکان پر دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ مقامی پولیس اور کرائم برانچ نے قریب نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کودیکھ کر مشتبہ سکھ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کمشنر ہری نارائن چاری نے بتایاکہ ابھی ایسا نہیں لگ رہا ہے کہ یہ حرکت اسی نے کی ہوگی لگ رہا ہے کہ کسی نے اسے پھنسانے کےلیے اس کے نام کا استعمال کیا ہے وہ کون ہوسکتا ہے اس کا پتہ لگارہے ہیں۔ تفصیلی معلومات کے مطابق شہر کے جونی اندور تھانہ علاقہ میں واقع مٹھائی کی دکان پر ایک نامعلوم شخص مذکورہ دھمکی آمیز خط چھوڑ گیا تھا، جسے دکان چلانے والے نے جمعہ کی صبح پولیس کے حوالے کر دیا۔ خط میں اندور کے خالصہ کالج بھارت جوڑو یاترا کے تحت راہل گاندھی کے رکنے پر بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ڈی سی پی (انٹلیجنس) رجت سکلیچا نے دھمکی بھرا خط موصول ہونے کی تصدیق کی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ خط اجین سے آیا ہے۔ بھیجے گئے خط میں ایک ایم ایل اے کے نام کا ذہونا بتایا گیا ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ 1984 میں پورے ملک میں شدید فسادات ہوئے۔ سکھوں کا قتل عام کیا گیا۔ اس ماہ اندور میں مختلف مقامات پر خوفناک بم دھماکے ہوں گے۔ پورا اندور بم دھماکوں سے لرز اٹھے گا۔ بہت جلدہی راہل گاندھی کے اندور دورے کے وقت کمل ناتھ کو بھی گولی مار دی جائے گی۔ راہل گاندھی کو بھی راجیو گاندھی کے پاس بھیج دیا جائے گا۔ نومبر کے آخری ہفتے میں پورا اندور بم دھماکوں سے لرز اٹھے گا۔ راجواڑہ کو خاص نشانہ بنایا جا ئے گا۔اہم بات یہ ہے کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 23 نومبر کو برہان پور ضلع سے مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی اور یہاں سے یاترا 24 نومبر کو اندور پہنچے گی۔ اس دوران راہل گاندھی 24 نومبر کو خالصہ کالج کے اسٹیڈیم میں رات آرام کریں گے۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ میں کسی شرارتی عنصر کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ فی الحال پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو لے کر کانگریس لیڈر اور کارکن کافی پرجوش ہیں۔ پارٹی لیڈروں کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا سے تمام طبقات کے لوگ براہ راست جڑ رہے ہیں۔ مالوا خطے میں یاترا اپنے پورے شباب پر ہوگی۔ ہزاروں نوجوان بھارت جوڑو یاترا کا حصہ بنیں گے۔ اندور میں ہونے والے راہل گاندھی کی جلسہ عام میں بھی لاکھوں لوگوں کے جمع ہونے کا امکان ہے لیکن دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد شہر میں چرچہ کا بازار گرم ہو گیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کے داخلے سے عین قبل کانگریس لیڈران کو مبینہ دھمکی آمیز خط منظر عام پر آنے کے بعد پولیس اور کرائم برانچ نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔دوسری جانب سابق ریاستی کانگریس صدر اور سینئر لیڈر ارون یادو نے ٹویٹر پر اس مبینہ خط کو جاری کرتے ہوئے لکھاکہ راہل گاندھی جی بھارت جوڑو یاترا ملک کے اتحاد، خیر سگالی اور بھائی چارے قائم کرنے کے لیے کررہے ہیں۔سابق ریاستی کانگریس صدر اور سینئر لیڈر ارون یادو نے ٹویٹر پر اس مبینہ خط کو جاری کرتے ہوئے لکھاکہ راہل گاندھی جی بھارت جوڑو یاترا ملک کے اتحاد، خیر سگالی اور بھائی چارے قائم کرنے کے لیے کررہے ہیں۔ دھمکی آمیز خطوط سے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لیکن کانگریس خوفزدہ نہیں ہے۔ پولیس انتظامیہ دھمکی آمیز خط بھیجنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ ریاستی کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے کہا کہ اس دھمکی آمیز خط کی اطلاع ریاستی کانگریس تنظیم کے نوٹس میں آئی ہے اور معاملہ اندور پولیس تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو ہلکے میں نہ لیا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اندور پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچے گی۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ۲۳نومبر کو برہان پور ضلع سے مہاراشٹر مدھیہ پردیش سرحد میں داخل ہوگی۔ یہ یاترا مختلف اضلاع سے ہوتی ہوئی اندور اور اجین بھی جائے گی۔ اس کے بعد راہل گاندھی شاجاپور اور اگرمالوا اضلاع سے ہوتے ہوئے ۵؍دسمبر کو راجستھان کی سرحد میں داخل ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر