Latest News

گجرات الیکشن: وزیرِ داخلہ امت شاہ کا بڑا بیان، کہا "2002 میں غیر سماجی عناصر کو سبق سکھائے جانے کے بعد گجرات میں بی جے پی نے قائم کی مکمل شانتی"۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ پہلے سماج دشمن عناصر گجرات میں تشدد میں ملوث ہوتے تھے اور کانگریس ان کی حمایت کرتی تھی لیکن 2002 میں سبق سکھائے جانے کے بعد سماج دشمن عناصر کی ایسی سرگرمیاں بند ہو گئی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریاست میں مکمل شانتی قائم کی۔
فروری 2002 میں گودھرا ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹرین کو آگ لگانے کے بعد گجرات نے ریاست کے کئی حصوں میں بڑے پیمانے پر تشدد دیکھا تھا۔
شاہ نے ریاست میں اگلے ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کھیڑا ضلع کے مہودھا میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں ایک ریلی کو خطاب کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گجرات میں کانگریس کے دور حکومت میں (1995 سے پہلے) اکثر فرقہ وارانہ فسادات ہوتے تھے۔ کانگریس مختلف برادریوں اور ذاتوں کے افراد کو ایک دوسرے کے خلاف اکساتی تھی۔ کانگریس نے اس طرح کے فسادات کے ذریعے اپنا ووٹ بینک مضبوط کیا اور سماج کے ایک بڑے طبقے کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔
امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ گجرات میں 2002 کے فسادات اس لیے ہوئے تھے کہ مجرموں کو طویل عرصے تک کانگریس کی حمایت کی وجہ سے تشدد میں ملوث ہونے کی عادت پڑ گئی تھی۔  "لیکن 2002 میں سبق سکھائے جانے کے بعد، ایسے عناصر نے تشدد کا راستہ چھوڑ دیا۔ وہ 2002 سے 2022 تک تشدد سے دور رہے۔" سخت کارروائی کرنے سے گجرات میں مستقل امن قائم ہوا ہے۔
آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہ نے الزام لگایا کہ کانگریس اپنے ووٹ بینک کی وجہ سے اس کے خلاف ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر