Latest News

یوپی کے فیروز آباد میں گھر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

 فیروز آباد: یوپی کے فیروز آباد ضلع کے جسرانہ تھانہ علاقے کے پاڈم قصبہ میں ایک گھر میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ میں تین بچوں سمیت خاندان کے 6 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 18 فائر ٹیم نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق رمن کمار نامی شخص کی نیچے الیکٹرانکس اور فرنیچر کی دکان ہے اور اس کی فیملی دکان کے اوپر رہتی ہے۔ کل شام (منگل) رمن کمار کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ آگ کے بلند شعلوں کو دیکھ کر پورے قصبے میں کہرام مچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آگ میں 6 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔ آگ لگنے کے وقت گھر کے تمام افراد گھر کے اندر موجود تھے۔ اس حادثے میں رمن کمار کا بڑا بیٹا منوج، اس کی بیوی، ان کے 3 بچے اور چھوٹے بیٹے نتن کی بیوی اور اس کی 6 ماہ کی بچی کی موت ہو گئی۔

حادثے کے وقت صرف رمن اور اس کا چھوٹا بیٹا نتن خاندان سے باہر تھے۔ جبکہ گھر کے دیگر تمام افراد گھر پر موجود تھے جو حادثے کا شکار ہو گئے۔ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے فیروز آباد میں اس دردناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر