Latest News

ہندوایکتا منچ کے اسٹیج پرخاتون نے ایک شخص کی چپل سے پٹائی کردی۔

نئی دہلی: دہلی کے چھتر پور میں ہندو ایکتا منچ کے پروگرام ‘بیٹی بچاؤ مہاپنچایت’ میں ایک خاتون نے اسٹیج پر ہی ایک شخص کی چپل سے پٹائی کردی۔ خاتون نے الزام لگایا کہ اس شخص کا بیٹا میری بیٹی کو لے کر بھاگ گیا ہے۔ واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوا تو لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کرکے اس شخص کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی شردھا قتل کیس کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس دوران اچانک ایک خاتون اسٹیج پر گئی اس نے مائیک پکڑا اور کہا ’’ہندو ایکتا منچ بیٹی بچاؤ مہاپنچایت کے نام پر قیادت کر رہا ہے۔ میں در در بھٹک رہی ہوں اور میری مدد نہیں کی جارہی ہے، خاتون کی بات سننے کے بعد ایک کارکن نے خاتون کے ہاتھ سے مائیک چھیننے کی کوشش کی جس کے بعد خاتون نے نوجوان کو چپل سے مارا۔خاتون نےالزام عائد کیا کہ اسٹیج پر موجود شخص کے بیٹے نے جسے اس نے چپل سے مارا اس کی بیٹی کو لے کر بھاگ گیا اوراس سے شادی کر لی۔ خاتون نے کہا کہ اس معاملے میں اس نے پولیس سے شکایت بھی کی ہے لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ یہ شخص اس پروگرام میں آرہا ہے تو میں بھی یہاں آگئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر