Latest News

منگلورو دھماکہ:شارق کے موبائیل سے ذاکر نائک کے ویڈیوز برآمد۔

بنگلورو: کرناٹک پولیس نے منگلورو آٹو دھماکہ کیس کے ملزم شارق کے موبائیل فون سے اسلامی مبلغ ذاکر نائک کے کئی ویڈیوز برآمد کرلئے ہیں۔ ذرائع نے جمعہ کو یہ بات بتائی۔ریاستی حکومت نے مزید تحقیقات کیلئے کیس این آئی اے کے حوالہ کردیا ہے۔کرناٹک پولیس شارق کے بارے میں اکٹھا کردہ ساری جانکاری این آئی اے کو سونپ دے گی۔ضلع شیوا موگہ سے تعلق رکھنے والا مشتبہ دہشت گرد محمد شارق سابق میں دیواروں پر قابل اعتراض تحریر کے معاملہ میں ملوث تھا۔پولیس نے اس کے موبائیل سے بم بنانے کے ویڈیوز بھی نکالے ہیں۔جمعہ کے دن مقام دھماکہ کا معائنہ کرنے کے بعد ریاستی وزیر برقی وی سنیل کمار نے کہا کہ مرکزی حکومت کرناٹک میں این آئی اے کا ایک یونٹ قائم کرنے پر غور کررہی ہے۔ایک غیر معروف تنظیم اسلامک ریسسٹنس کونسل (آئی آر سی) نے جمعرات کے دن منگلورو آٹو دھماکہ(19نومبر) کی ذمہ داری قبول کی۔ اُس نے خبردار کیا کہ مستقبل میں ایک اور حملہ ہوگا۔تنظیم نے اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) آلوک کمار کو بھی دھمکایاجنہوں نے منگلورو میں پڑاو ڈال رکھا ہے اوردھماکہ کیس کی شخصی نگرانی کررہے ہیں۔ تنظیم نے خبردار کیا کہ آلوک کمار تمہاری خوشی بہت جلد ختم ہوجائے گی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھمکی کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر