Latest News

پاکستان کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں وزارت خارجہ کا ایک ڈرائیور گرفتار۔

نئی دہلی: دہلی پولیس کی کرائم برانچ ٹیم نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں کام کرنے والے ایک ڈرائیور کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ 
میڈیا میں آئی خبر کے ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈرائیور پاکستان کی ایجنسی آئی ایس آئی کو خفیہ معلومات لیک کرتا تھا۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ اسے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے ہنی ٹریپ کے ذریعے تیار کیا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ انہیں خفیہ معلومات ملی تھی کہ وزارت خارجہ کا ایک ڈرائیور پاکستان میں ایک خاتون کو خفیہ معلومات بھیجتا ہے۔ یہ عورت آئی ایس آئی کی ایجنٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں تعینات ملزم ڈرائیور کا نام شری کرشن بتایا جا رہا ہے۔ دہلی پولیس نے اسے سیکیورٹی ایجنسی کی مدد سے پاکستان کی آئی ایس آئی کو حساس اور خفیہ معلومات لیک کرنے پر پکڑا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے ڈرائیور کو پھنسانے کے لیے پاکستانی جاسوس نے خاتون کی جعلی آئی ڈی استعمال کی ہے۔
ملزم شری کرشن کے پاس سے لڑکیوں کی تصویر اور ویڈیو برآمد ہوئی ہیں، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے یہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے کہ اس میں وزارت خارجہ کا کوئی اور ملازم بھی ملوث ہے یا نہیں۔ اس پورے معاملے پر وزارت خارجہ کے بیان کا ابھی انتظار ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر