Latest News

یوپی: باپ نے ہی جوان بیٹی کو قتل کر کے لاش اٹیچی میں ڈال کر پھینکی تھی، میاں بیوی گرفتار۔

نئی دہلی: ایک سنگدل باپ نے پسند کی شادی پر جواں سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد لاش اٹیچی کیس میں بند کر کے پھینک دی۔ میڈیا کے مطابق 21 سالہ ایوشی یادو 17 نومبر کو گھر چھوڑ کر گئی تھی اور پھر 18 نومبر کو اس کی تشدد زدہ لاش اتر پردیش کے ضلع متھرا کے علاقے رایا سے ملی تھی۔
پولیس کے مطابق یمنا ایکسپریس سے اٹیچی کیس میں ملنے والی لڑکی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات تھے اور اسے سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔
دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ لڑکی کو اس کے والد نے قتل کیا۔ 
پولیس کی ٹیم نے لڑکی کی نشاندہی کے لیے مختلف شہروں کے دورے کیے اور پھر بدراپور کے علاقے میں لڑکی کے گھر والوں کا پتا لگایا، لڑکی کی ماں اور بھائی نے ایوشی یادیو کی لاش کی شناخت کی۔
میڈیا کے مطابق پولیس کو دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ لڑکی کو اس کے والد نے قتل کیا، پولیس نے لڑکی کے والد کو حراست میں لیکر قتل کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کر لی اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی۔ باپ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسنے اپنی بیٹی کا قتل کیا ہے وہ اس کی پسند کی شادی سے ناراض تھے، انکی سماج میں بدنامی ہو رہی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کے ماں باپ دونوں کو جیل بھیج دیا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر