نئی دہلی: چین کی ایک فیکٹری میں لگی بھیانک آگ کے نتیجہ میں کم از کم 36 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ وسطی صوبہ ہینان کی ایک فیکٹری میں پیش آیا۔
ہائی ٹیک زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے بڑے حصہ کو اپنی زدمیں لے لیا۔ آگ لگنے کے بعد علاقہ میں دھوئیں کے کثیف بادل چھا گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی البتہ پولیس نے مقام حادثہ کے پاس سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔
0 Comments