Latest News

انڈونیشیاء میں خوفناک زلزلہ، ۴۶ جاں بحق، ۷۰۰ سے زائد زخمی، عوام میں دہشت، مزید ہلاکتوں کاخدشہ، جکارتہ میں عمارتیں ۳؍ منٹ تک لرزتی رہیں۔

جکارتہ۔ ۲۱؍نومبر: انڈونیشیا میں پیر کو آئے زلزلے میں ۴۶ افراد جاں بحق ہوگئےہیں، ۷۰۰ سے زائد لوگ زخمی ہیں، راجدھانی جکارتہ سمیت آس پاس کے علاقوں میں عوام دہشت سے گھروں سے باہر نکل آئے، رہائشی عمارتیں خالی کرادی گئی ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6تھی اور اس کا سینٹر جاوا کا سیانجور تھا، ایک افسر نے بتایاکہ ایک ہی اسپتال میں ۲۰ افراد کی موت ہوگئی ہے، اس سے خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ زلزلے سے ممکنہ طور پر ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور امدادی کام جاری ہے۔حکام کی جانب سے کہا گیا کہ زلزلے کے مرکز کے قریب افراد کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ آفٹرشاکس کا خطرہ موجود ہے۔زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں۔خیال رہے کہ انڈونیشیا رنگ آف فائر یعنی مسلسل زلزلے اور آتش فشاں کے دھماکوں والے علاقے میں آباد ہے۔فروری 2022 میں 6.2 شدت کے زلزلے سے مغربی سماٹرا میں 25 افراد ہلاک اور 460 زخمی ہوگئے تھے۔جنوری 2021 میں صوبے مغربی Sulawesi میں 6.2 شدت کے زلزلے سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور ساڑھے 6 ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔انڈونیشیا میں 2004 میں آنے والی تباہ کن سونامی کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر