Latest News

امن و سلامتی کی دعاءکے ساتھ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر، بھوپال کے عالمی اجتماع میں دیوبند کے کثیر رکنی وفد کی شرکت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
بھوپال میں منعقد چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع آج پیر کے روز ملک میں امن وسلامتی کی دعاءکے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، جس میں دیوبند کے ایک کثیر رکنی وفد نے شرکت کی اور شہر کے ساتھ ملک میں امن و سلامتی کی دعاءکی۔
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں منعقد عالمی تبلیغی اجتماع میں دیوبند سے سماجی کارکن مسعود خاں رانا کی قیادت میں ایک وفد نے شرکت کی اور دعاء و تبلیغی پروگراموں میں شرکت کی۔ اس سلسلہ میں مسعود خاں رانا نے بتایاکہ بھوپال میں منعقد 75واں عالمی تبلیغی اجتماعی میں میڈیا رپورٹ کے مطابق دس لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی، انہوں نے بتایاکہ اس مرتبہ اجتماع کئی بڑی تبدیلیوں کے ساتھ منعقد ہوا اور انتظامیہ و حکومت کی جانب سے ہمیشہ کی طرح مکمل تعاون حاصل رہاہے، انہوں بتایاکہ کووڈ کے سبب دوسال سے یہ اجتماع نہیں ہوا تھا، اس مرتبہ منعقد اجتماع میں بیرون ممالک کے افراد شریک نہیں ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود ملک بھر سے لاکھوں لوگ یہاں پہنچے تھے اور نامور علماءکرام کے بیانات سن کر تزکیہ نفس کے ساتھ ایمانداری، سچائی اور مذہب اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا عہد لیکر اپنے گھروں کو لوٹے۔
اجتماع سے ہزاروں جماعتیں دین کی تبلیغ کے لئے ملک و بیرون کے لئے روانہ ہوئیں۔ انہوں نے بتایاکہ جمعہ کے روز سے شروع ہوا اجتماع آج آخری دن صبح تبلیغی جماعت کے امیر حضرت مولانا سعد کی دعاءپر اختتام پذیر ہوا۔ انہوں نے کہاکہ دیوبند سے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ایک کثیر رکنی وفد نے بھوپال پہنچ کر تبلیغی اجتماع میں شرکت کی اور اپنے شہر و ملک کے لئے دعاءکی۔ دیوبند سے مسعود خاں رانا کے علاوہ عرفان کباڑی، نور حسن چودھری، عشرت بیگ، عمردراز خاں، رضوان قریشی، ساجد چمپئین، کلیم گوڑوغیرہ سمیت درجنوں لوگ شامل رہے 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر