Latest News

’بچوں کے ہاتھوں میں قلم دیناچاہتاہوں‘، لیکن دشمن میرے ہاتھ میں ہتھکڑی ڈال رہے ہیں، مجھے دھوکہ مت دینا، اب میرے پاس وقت نہیں ہے: اعظم خان کی جذباتی اپیل۔

رام پور: صدّام حسین فیضی۔ 
سابق وزیر اعظم خان نے کہا کہ میں نے کہاں سے بازو پھیلا کر آپ کے بچوں کی کے لئے بھیک مانگی ہے۔ میں تمہارے بچوں کے ہاتھوںمیں قلم دینا چاہتا ہوں اور دشمن میرے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگانا چاہتا ہے۔ اس سے پہلے ہجوم کی طرف جملہ ا چھالتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے کتنے لوگوں نے مجھے یونیورسٹی کے لیے چندہ دیا ہے۔ ہجوم میں صرف ایک ہاتھ اٹھا۔اس نے کہا کہ دیکھو اس ہجوم میں صرف ایک شخص ہے جس نے یونیورسٹی کو چندہ دیا ہے۔اتوار کی دیر رات سابق وزیر نے کہا کہ میں آپ کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا چاہتا ہوں۔ 
میں محمد علی جوہر یونیورسٹی کے لئے دور دور سے چندہ لایا ہوں تاکہ آپ کے بچے IAS، IPS، انجینئر، ڈاکٹر اور وکیل بن سکیں لیکن دشمن آپ کے بچوں کے ہاتھ میں قلم نہیں دیکھنا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے دشمنی صرف یونیورسٹی بنانے کے لئے ہے۔ اب آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ آپ لوگ کہاں جانا چاہتے ہیں۔ عاصم راجہ کو اچھا انسان قرار دیتے ہوئے ان کے لئے ووٹ مانگے۔ اس سے قبل جیسے ہی وہ اسٹیج پر آئے اعظم خان نے انقلاب زندہ باد، ہر زور ظلم کی ٹکر پر سنگھرش ہمارا ہے اور عاصم راجہ زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ایس پی امیدوار عاصم راجہ نے کہا کہ اعظم خان نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان دس بار سٹی ایم ایل اے منتخب ہو چکے ہیں اور گیارہویں بار بھی سٹی ایم ایل اے ہوں گے۔دوسری جانب عاصم راجہ نے کہا کہ شہر کا ہر شخص دو راستوں پر کھڑا ہے ان دو راستوں میں سے ایک منتخب کرنا ہے۔کہا کہ وہ آنے والے وقت کی نزاکت کو نہیں سمجھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مستقبل کے لئے جو منصوبہ بنا رہی ہے اس سے آج کا نوجوان لاعلم ہے۔ ایس پی لیڈر عاصم خان نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب اعظم خان نے اپنی شکل میں عاصم راجہ کو امید و ا ربنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان 50 سال سے رام پور کی آواز اٹھا رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اعظم خان کی سیاست سب کے لئے ملی جلی سڑک ہے۔قبل ازیں انہوں نے اتوار کو ایک انتخابی میٹنگ میں جذباتی اپیل کی ہے ۔ اعظم خان نے عاصم راجہ کی حمایت میں اس جلسے میں لوگوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ اب مجھے دھوکہ نہ دینا۔ میرے پاس اب وقت نہیں ہے۔ عاصم رضا کو جتوائیں اور میری جگہ اسمبلی بھیجیں۔ لوک سبھا ضمنی انتخاب میں انہیں دھوکہ دیا گیاتھا۔اعظم خان نے27 ماہ تک جیل میں رہنے کا درد بھی انتخابی ریلی سے خطاب کےدوران بیان کیا اور کہا کہا کہ آپ لوگ الیکشن میں میرے خون کے آنسوؤں کا بدلہ لیں۔ آج تک نہ جان سکا کہ میرا قصور کیا ہے، یہ حکومت میری جان کی دشمن کیوں بن گئی ہے؟۔ واضح ہو نفرت انگیز تقریر کرنے کے معاملہ میں تین سال کی سزا پانے والے اعظم خان کو اسمبلی سے نااہل قرار دینے پر رام پور میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ ہونے والی ہے۔۔ یہاں سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل (RLD) کے امیدوار عاصم راجہ ہیں جو اعظم خان کے بہت قریب ہیں ۔ اعظم خان اب عاصم راجہ کے حق میں دن رات مہم چلانے میں مصروف ہیں۔ جہاں سماج وادی پارٹی کے تمام بڑے لیڈر مین پوری میں کھڑے ہیں، اعظم خان نے اکیلے ہی رامپور میں مورچہ سنبھالا ہے۔ وہ یہاں اکھلیش یادو کے ساتھ جینت چودھری اور چندر شیکھر کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر