نئی دہلی: دہلی میں شردھا والکر کے قتل جیسا ہی ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے مشرقی دہلی میں انسانی جسم کے اعضاء کا معمہ حل کیا ہے۔ اس کے ساتھ اس معاملے میں ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے مطابق خاتون نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کا قتل اس لیے کیا کیونکہ اس کے شوہر کا کسی اور کے ساتھ افیئر تھا۔ دونوں نے مبینہ طور پر لاش کے 22 ٹکڑوں میں کاٹ کر ریفریجریٹر میں رکھا اور مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں پھینک دیا۔
پانڈو نگر کے رہنے والے انجن داس کا اس سال جون میں قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے گھر کے فریج میں رکھا گیا تھا۔ پھر روزانہ لاش کے ٹکڑے پانڈو نگر اور مشرقی دہلی کے مختلف علاقوں میں پھینکے جاتے تھے۔ پونم اور اس کے بیٹے دیپک نے قتل کی اس خوفناک واردات کو انجام دیا۔ متوفی انجن داس کو نشہ آور گولیاں کھلا کر قتل کر دیا گیا۔ معلومات کے مطابق یہ قتل ناجائز تعلقات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ لاش کے ٹکڑے لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم پونم اور اس کے بیٹے دیپک نے مبینہ طور پر جون میں ناجائز تعلقات کی وجہ سے داس کا قتل کیا تھا۔
قتل ہونے والے شخص کو پہلے نیند کی گولیاں دی گئیں اور بعد میں اسے قتل کر دیا گیا۔ اس کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر اس کے جسم کے ٹکڑے کر دیے، ٹکڑوں کو فریج میں رکھا اور پانڈو نگر اور آس پاس کے علاقوں میں پھینک دیا۔ پڑوس میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیپک دیر رات ہاتھ میں ایک تھیلا لیے چہل قدمی کرتا نظر آ رہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پھینکے جانے کے وقت کی فوٹیج موجود ہے جس میں دیپک کے پیچھے اس کی ماں پونم نظر آرہی ہیں۔
سمیر چودھری۔
0 Comments