Latest News

مولانا سجاد نعمانی آل انڈیا تحریک عوام ہند ضلع گڈا جھارکھنڈ کے کنوینر منتخب۔

بھاگلپور/گڈا : (پریس ریلیز)
 آل انڈیا تحریک عوام ہند کودیگر ریاستوں میں مستحکم کرنے اور تحریک کے پیغام کو امت کے ہرفردتک پہونچانے کے لئے آل انڈیا تحریک عوام ہند کے قومی مجلسِ مشاورت کے متحرک وفعال رکن وآل انڈیا تحریک عوام ہند بہار وجھارکھنڈ کے کنوینر مولانا یاسین صدیقی قاسمی چیئرمین حمیرا ایجوکیشنل ٹرسٹ  نے تحریکِ کو آگے بڑھاتے ہوئے آج جھارکھنڈ ضلع گڈا کی مشہور شخصیت مولانا محمد سجاد نعمانی مہتمم جامعہ محمودیہ بسوارا کوتحریک عوام ہند کی ابتدائی رکنیت دلائی اس کے بعد گڈا ضلع کا کنوینر منتخب کیا گیا۔ مولانا نے یقین دلایا کہ انشاءاللہ آل انڈیا تحریک عوام ہند  کے پیغام کو ہرفرد تک پہونچایا جائے گا اور ہم خدام تحریک عوام ہند عوام الناس وضرورت مندوں  کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے اورگڈا و اطراف میں نہیں بلکہ پورے جھارکھنڈ میں اس کی یونٹ کو مضبوط کریں گے اورجلد ہی تحریک عوام ہند کے قومی صدر سے ملاقات کرکے ایک پروگرام کیا جائے گا تاکہ ہرخواص وعوام اس تنظیم سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر