Latest News

دیوبند میں رقم ڈبل کرانے کے لالچ میں ٹھگی کا شکار بنے لوگ، کروڑوں روپیہ جمع کرکے فرار ہوگئی فرضی کمپنی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
رقم ڈبل کرنے کا لالچ دے کر لوگوں سے کروڑوں روپے ٹھگ لئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ، فرضی کمپنی کے مالکان کے جال میں پھنسے متاثرین نے افسران کو مکتوب دے کر اس معاملہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹھگی کے معاملہ میں محلہ پٹھانپورہ کے رہنے والے سشیل کمار، رادھے شیام، سندیپ، کیلاش دیوی، سمن، انتظار، گڈو، سشما سینی، سویتا سمیت 25 زائد افراد نے افسران کو ایک مکتوب سونپا جس میں مذکورہ افراد نے بتایا کہ تقریباً 5سال قبل ننہیڑہ گاﺅں کے رہنے والے تین افراد ان کے پاس آئے اور ”اسمردھ جیون ملٹی اسٹیٹ ملٹی پرپزکو آپریٹیوسوسائٹی“ کے عہدے داران اور ملازمین بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری اس کمپنی میں آپ لوگ جتنی رقم لگاﺅگے اس کے ڈبل واپس ملیں گے۔ 
ساتھ ہی انہوں نے جی ٹی روڈ پر کھولا گیا اپنا دفتر بھی ہم لوگوں کو دکھایا اوریقین دہانی کرائی کہ اس میں کسی طرح کا نقصان نہیں ہوگا۔ مذکورہ افراد کا الزام ہے کہ انہوں نے ان کی ان باتوں پر یقین کرکے موٹی رقم اس میں جمع کرائی اور بعد میں دیگر افراد سے بھی اس میں رقم جمع کرادی، لیکن کافی وقت گزرجانے کے بعد جب انہیں کوئی منافع نہیں ملا تو وہ پریشان ہوئے تو بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد ان کی رقم لے کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے افسران سے اس معاملہ کی تفتیش کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا اورا ن کی رقم کو واپس دلائے جانے کی فریاد کی۔ واضح ہو کہ دیوبند علاقہ میں اس سے قبل بھی کئی سال پہلے اس طرح کے معاملات روشنی میں آچکے ہیں مگر لوگ سبق نہیں لے رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر