Latest News

مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ کے صحن میں خاتون نے دیا بچہ کو جنم۔

 نئی دہلی: مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کے صحن میں ایک خاتون نے بچہ کو جنم دیا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرائض انجام دے رہے سعودی ہلال احمر کے رضاکاروں کو اس وقت منفرد تجربہ ہوا جب جب مسجد کے صحن میں ایک خاتون نمازی کو درد زہ کی تکلیف ہوئی اورانھوں نے ایک بچے کو جنم دیا۔ 
سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی نے بتایا کیا کہ رضاکار ٹیموں اور حرم ایمبولینس سینٹر نے ماں کی نازک حالت کے پیش نظر مسجد میں ہی بچے کی پیدائش کا انتظام کیا۔ الزہرانی نے مزید بتایا کہ ماں اور نومولود کے چیک اپ کے بعد دونوں کو باب جبریل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ معاملہ ان کیسز میں شامل تھا جن میں انتہائی طبی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے کیسز کو کامیابی سے نمٹانے کے لئے خصوصی میڈیکل مہارت درکار ہوتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر