Latest News

کانگریس لیڈر اور سابق رُکن اسمبلی آصف محمد خاں گرفتار، ممبراسمبلی امانت اللہ خان نے پولیس کارروائی کو بتاتا نا جائز۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر اور اوکھلا اسمبلی حلقہ سے سابق ایم ایل اے آصف محمد خاں کو پولیس اہلکار سے مبینہ بدسلوکی کے معاملہ میں گرفتارکرلیا گیا۔
دہلی پولیس کے مطابق، ایک پولیس کانسٹبل نے جمعہ کو شاہین باغ میں طیب مسجد کے علاقے میں گشت کے دوران ایک بھیڑ کو دیکھا جہاں کانگریس ایم سی ڈی کونسلر امیدوار اریبہ خان کے والد آصف محمد خان اپنے حامیوں کے ساتھ ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس پر جب کانسٹبل نے الیکشن کمیشن سے اجازت کے بارے میں سوال کیا تو مبینہ طور پر آصف خان غصے میں آگئے اور اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
اس کے بعد آصف خان کے خلاف شاہین باغ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم سابق کانگریس ایم ایل اے آصف محمد خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے دو دیگر منہاج اور صابر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس دوسروں کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔اس کارروائی سے انتخابی ماحول گرم ہوگیا ہے اور لوگ اس کارروائی پر سوال اٹھارہے ہیں۔
دریں اثنا عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور ممبراسمبلی امانت اللہ خان نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ ایک معمولی بات کے لیے رات میں پولیس فورس کے ساتھ انہیں گرفتار کیا گیا وہ حیرت کی بات ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میرا سیاسی اختلاف ہوسکتا ہے مگر اس موقع پر میں ان کی فیملی کے ساتھ کھڑا ہوں۔الیکشن کے ماحول میں گرما گرمی ہونا عام بات ہے ،امانت اللہ نے دہلی پولیس کی کارروائی کو ناجائز قرار دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر