غازی آباد: شہر غازی آباد میں سویتا نامی خاتون نے اپنے محبوب کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کرکے 7 فٹ گہرے گڑھے میں دفن کردیا تھا تاہم اب پولیس نے طویل تفتیش کے بعد شوہر کی لاش کو 4 سال بعد گڑھے سے نکال لیا۔پولیس کا بتانا ہےکہ 2018 میں سویتا نے اپنے شوہر کے اغوا ہونے کی شکایت درج کروائی تھی جس کا الزام سویتا نے شوہر کے چھوٹے بھائی پر عائد کیا تھا۔پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سویتا نے اپنے محبوب کے ساتھ مل کر شوہر کو مارنے کا منصوبہ بنایا، پہلے شوہر کو گولی مار کر قتل کیا اور پھر محبوب ارون کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں7 فٹ گہرا گڑھا کھود کر اسے دفن کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارون نے لاش کو دفنانے کے بعد گڑھے پر سیمنٹ کا فرش بنادیا تھا اور وہیں رہائش بھی اختیار کی ہوئی تھی۔پولس کے مطابق کرائم برانچ ٹیم کو کچھ شواہد ملے جس کی بنیاد پر دونوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جب کہ قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
0 Comments