Latest News

بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا نیوزی لینڈ کے خوابوں کو چکنا چور، پہلا سیمی فائنل جیت کر پاکستان نے فائنل میں بنائی جگہ، بھارت یا انگلینڈ سے ہوگا فائنل مقابلہ۔

نئی دہلی: T20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ سڈنی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے 153 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جیت میں ان کے اوپنرز کا خاص حصہ تھا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کر کے فتح کا راستہ آسان کر دیا۔ تیسرے نمبر پر اترنے والے محمد حارث نے بھی 30 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 152 رنز بنائے۔ پاکستان کو جیت کے لیے 153 رنز درکار تھے۔ کپتان کین ولیمسن 42 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی نے ان کی وکٹ حاصل کی۔ گلین فلپس 6 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو چھٹے اوور کی آخری گیند پر ڈیون کونوے کی وکٹ ملی۔ 
دونوں ٹیموں نے اس میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ نیوزی لینڈ گروپ 1 میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ جبکہ پاکستان گروپ 2 میں دوسرے نمبر پر رہا۔ اب پاکستانی ٹیم اتوار 13 نومبر کو فائنل کھیلے گی۔ اس کا مقابلہ 10 نومبر کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر